سہارنپور: یوم جمہوریہ کی مناسبت سے آج صبح حسب معمول مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت مظاہر علوم کے امین عام مولانا مفتی سید محمد صالح نے کی، اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے ہوا، اس کے بعد مدرسہ کے امین عام کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔
شعبہ صحافت کے ذمہ دار مولانا عبد اللہ خالد قاسمی خیر آبادی نے بتایا کہ اس تقریب اور اجلاس کی نظامت شعبہ مفاد عامہ کے ذمہ دار مولانا اسعد حقانی نے کی، پرچم کشائی کے بعد صدر اجلاس مولانا مفتی سید محمد صالح الحسنی نے ہندوستان کے آئین اور قانون کے تعلق سے تاریخی مواد پر مشتمل خطاب کیا مفتی صاحب نے بتایا کہ ہندوستان کی قانون سازی کے لئے جو دستور ساز کمیٹی بنائی گئی اس کے روح رواں اگر چہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر تھے لیکن اس کمیٹی میں مسلم علماء و دانشوران کو بھی شامل کیا گیا تھا، یہ قانون 26 نومبر 1949 ء کو بن کر تیار ہو گیا تھا لیکن اس کا نفاذ 26 جنوری 1950ء کو ہوا مفتی صاحب نے کہا کہ ہندوستان کا قانون اور دستور سیکولرزم کی بنیاد پر ہے جس کی رو سے تمام ہندوستانیوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ، ہندوستان کا ہر شہری اپنے خیالات کے اظہار میں مکمل طور سے آزاد ہے، اور ہر ایک کو مذہبی آزادی حاصل ہے مفتی صاحب نے کہا کہ اگر ہندوستان کے آئین و قانون کی مکمل پاسداری اور اس کو نافذ کیا جائے تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اس اہم تقریب میں مولانا محمد احمد، مولانا عابد حسن قاسمی، مفتی محمد انیس، مولانا محمد اکرم، مولانا سید محمد جنید ، مفتی شعیب احمد بستوی، مولانا محمد راشد، ڈاکٹر ندرت حسین ل، قاری مسعود احمد ، ڈاکٹر ریاض احمد، قاری محمد اسلم ، مولانا محمد اسجد، قاری محمد معاذ مولانا سلیم احمد مفتی شعیب احمد ، مولانا، جمیل احمد، حافظ محمد سلمان محمد جابر ایاز محمد اسلم محمد تیمور، حافظ عبد الرحمن محمد لیاقت، دلشاد گلشیر محمد زکریا، حافظ محمد امین، وغیرہ بطور خاص شریک رہے، اجلاس کے آخر میں صدر اجلاس مولانا مفتی سید محمد صالح الحسنی نے ملک کی ترقی اور ملک میں امن وامان کی بحالی اور مدارس و مساجد کی حفاظت کے لئے دعا کرائی، اس کے بعد تمام شرکاء میں شیر ینی تقسیم کی گئی۔
سمیر چودھری۔
0 Comments