Latest News

ون گوجروں کے بچوں کے درمیان جیکٹیں تقسیم، نئی جیکٹیں پاکر خوشی سے جھومے بچے، مولاناشمشیر قاسمی کی ون گوجروں کی مددکی اپیل۔

دیوبند؛ سمیر چودھری۔
معروف دینی ادارہ جامعہ دعوة الحق معینیہ چررہوتحصیل رام پور منیہاران کے ناظم اعلیٰ مولاناشمشیر قاسمی کی قیادت میں آج پھر ایک وفد تحصیل بہٹ کے شیوالک جنگلات میں آباد ون گوجروں کے درمیان پہنچا اور یہاں سخت سردی میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو گرم جیکٹیں تقسیم کیں۔ نئی جیکٹیں پاکربچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ اس دوران مولانا شمشیر قاسمی نے ون گوجروں کو ان کے بچوں کی تعلیم کا انتظام کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ان کی مدد کی اپیل کی۔
جمعہ کے روز کالو والا پہاڑی پور، شاہجہاں پور لائن، کوٹھڑی بہلول پور، دھولا کنواں سمیت شوالک کے جنگلات میں دور دور تک بسے ون گوجروں کے ڈیروں میں جاکر اس سخت سردی میں تمام بچوں کے مابین جیکٹیں تقسیم کیں۔نئی جیکٹیں پاکر بچوں کے چہرے خوشی سے کھلِ اٹھے۔اس موقع پر مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ جنگلوں میں رہنے والے ون گوجر آج بھی سماجی، معاشی اور تعلیمی لحاظ سے بہت پسماندہ ہیں، یہاں آکر ان کی حالت دیکھ کر ان کی مشکل بھری زندگی کااندازہ ہوتاہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے ان کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہاں آباد لوگوں سے بات کی اور ان کے بچوں کی تعلیم کا انتظام کرنے کا یقین دلایا۔
اس موقع پر مولانا وسیم قاسمی مہتمم مدرسہ ضیاءالعلوم جھاڑون نے بچوں میں جیکٹیں تقسیم کرتے ہوئے تمام لوگوں سے ان لوگوں کی ہر سطح پر مدد کرنے کی اپیل کی اور ان کے تعلیم اور رہائش کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ مولانا شمشیر قاسمی کی قیادت میں گزشتہ دو ہفتے قبل بھی وفد نے یہاں پہنچ کر لوگوں میں گرم کمبل تقسیم کئے تھے۔ اس دوران ون گوجروں بالخصوص خواتین نے بھی اپنے مختلف مسائل اور شکایات سے و فد کو آگاہ کیا اور جنگلات میں درپیش اپنے مسائل بتائے۔ اس دوران صحافی سمیر چودھری، قاری اخلاق، محمد عثمان، اسجد علی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر