Latest News

مظفر نگر میں رات کو گرل فرینڈ سے ملنے آیا عاشق پہنچا جیل۔

مظفرنگر:  عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر پولیس نے اس نوجوان کو پکڑ لیا جو کہ رات دیر گئے اپنی گرل فرینڈ سے ملنے آیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد نوجوان کو لاک اپ میں ڈال دیا گیا۔
 کوتوالی پولس شہر میں گشت کر رہی تھی رات ایک بجے کے قریب ایک مشکوک اسکوٹر سوار کو پولیس نے پکڑ لیا اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر جیل میں ڈال دیا۔
لاک اپ میں پہنچتے ہی نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے آیا تھا۔ گرل فرینڈ نے فون کر کے گھر میں اکیلے ہونے کی اطلاع دی تھی۔ سچ کہنے کے بعد بھی نوجوان سے رہا نہ گیا۔ پکڑے گئے نوجوان کا تعلق رتن پوری تھانہ علاقہ کے چند سینا گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔ اہل خانہ کو نوجوان کے بند ہونے کی اطلاع ملی تو وہ پولیس اسٹیشن پہنچے اور پولیس سے نوجوان کی رہائی کے لیے منتیں کرتے رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر