Latest News

بھارت مکتی مورچہ نے ای وی ایم کے خلاف شروع کیا احتجاج، صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیج کر ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ نہ کرانے کی مانگ۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر بھارت مکتی مورچہ نے ای وی ایم کی مخالفت تیز کر دی ہے۔ آج یہاں سہارنپور میں اقع حقیقت نگر میں احتجاجی مقام پر احتجاج کرتے ہوئے مورچہ کے عہدیداروں نے ای وی ایم کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ 
صدر جمہوریہ کو بھیجے گئے میمورنڈم کے ذریعے انہوں نے ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ نہ کرانے کی مانگ کی ہے۔مورچہ کے ضلع صدر سورج گوتم نے کہا کہ ای وی ایم میں خرابیاں ہیں، جو متعدد مرتبہ سامنے آچکی ہیں، ووٹر اپنا ووٹ کسی کو ڈالتا ہے اور ووٹ کہیں اور چلا جاتا ہے۔ ایسے میں ای وی ایم کی وجہ سے جمہوریت خطرے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مورچہ ملک بھر میں ای وی ایم کی مخالفت کر رہا ہے۔ اس وقت کے ملک کے 567 اضلاع میں ای وی ایم کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سہارنپور میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اگر ای وی ایم کا استعمال ہوتا ہے تو وی وی پیٹ سے جاری کی گئی پرچی ووٹر کو دی جائے۔ کیونکہ کئی بار ووٹر پرچی دیکھ ہی نہیں پاتا۔
احتجاج میں محکم سنگھ، ڈی پی سنگھ، جسبیر سنگھ، پرتیبھا برمن، پون سنگھ، سلطان سنگھ، پونم، شارق، نصیر احمد، محمود حسن، جگموہن، راجکمار وغیرہ سمیت دیگر کارکنان موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر