Latest News

دیوبند میں آج سات گھنٹے بند رہے گی بجلی سپلائی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میں بجلی کی لائنوں میں مرمت کے کام کی وجہ سے (آج) جمعرات کے روز شہر میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اس لئے تمام صارفین بجلی سے متعلق ضروری کام پہلے ہی مکمل کرلیں، کیونکہ آج تقریباً سات گھنٹے تک بجلی کی سپلائی نہیں ملے گی۔ 
بجلی کارپوریشن کے سب ڈویژن آفیسر انیل کمار چورسیا نے کہا کہ کارپوریشن خستہ حال تاروں اور کھمبوں کو تبدیل کرنے کا کام کر رہی ہے۔ 11 کے وی فیڈر ٹاون 4 اور ٹاون 5 پر جمعرات کو خصوصی کام کیا جائے گا، جس کے باعث شہر کی بجلی کی سپلائی صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ صبر سے کام لیں اور بجلی سے متعلق ضروری کام پہلے سے مکمل کر لیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر