Latest News

وزارت داخلہ کی ’فلیگ کوڈ آف انڈیا‘ پر سختی سے عمل کرنے کی گزارش، ترنگے کا احترام کرنے سے متعلق عوامی بیداری پروگرام چلانے کی اپیل۔

نئی دہلی : مرکزی وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سمیت حکومت ہند کی وزارتوں سے ’فلیگ کوڈ آف انڈیا‘ پر سختی سے عمل کرانے کی گزارش کی ہے۔ وزارت داخلہ نے سرکولرجاری کر سبھی ذمہ دار اداروں کو یہ یقینی بنانے کے لیے کہا ہے کہ ملک میں مختلف تقاریب پر عوام کے ذریعہ قومی پرچم لہرائے جاتے ہیں، ایسے میں تقاریب کے بعد انھیں زمین پر نہ پھینکا جائے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پرچم کو ذاتی طور پر اس کے وقار کا خیال رکھتے ہوئے ہی نمٹایا جانا چاہیے۔ سبھی سرکاری دفاتر سے ترنگے کا احترام کرنے سے متعلق عوامی بیداری پروگرام چلانے کی بھی گزارش کی گئی ہے۔
سرکولرمیں وزارت نے لکھا ہے کہ ہندوستانی قومی پرچم ہمارے ملک کے لوگوں کی امیدوں اور خواہشات کی نمائندگی کرتا ہے اور اس لیے اسے احترام دینا چاہیے۔ قومی پرچم کے تئیں ہمہ جہت لگاؤ، احترام اور وفاداری دیکھنے کو ملتی ہے۔ پھر بھی قومی پرچم پر نافذ ہونے والے قوانین، رسوم و روایات سے متعلق لوگوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں و ایجنسیوں کے درمیان اکثر بیداری کی کمی دیکھی جاتی ہے۔ اس لیے لوگوں کو قومی پرچم کے تئیں بیداری لانی چاہیے۔ اس کے لیے سبھی ریاستوں کو قدم اٹھانا چاہیے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر