Latest News

حماس کی دو ٹوک، یرغمالیوں کی رہائی کا انحصار غزہ جنگ کے خاتمے کی شرط پر ہی مُمکن۔

اسرائیل کی قطری اور مصری ثالثین کے ساتھ ملاقات کے بعد حماس نے پیر کے روز اپنے مؤقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے یقینی خاتمے اور تمام غاصب افواج کے انخلاء کی ضرورت ہوگی۔
حماس کے سینیئر عہدیدار سامی ابو زہری نے رائٹرز کو بتایا، "پیرس اجلاس کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ قابض اسرائیل غزہ کی پٹی پر جامع جارحیت کو ختم کرنے پر راضی ہو۔”
یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا اس شرط کو پورا کرنے کے بعد حماس تمام 132 یا ان میں سے کچھ یرغمالیوں کو رہا کردے گی جو اسرائیل کے بقول غزہ میں ہی موجود ہیں۔ حماس نے پہلے کہا تھا کہ مکمل رہائی کے لیے اسرائیل کو اپنی جیلوں میں حفاظتی بنیادوں پر قید ہزاروں فلسطینیوں کو رہا کرنا ہو گا۔
ثالثی مذاکرات کو قریب سے دیکھنے والے ایک فلسطینی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر کہا کہ نومبر میں ہونے والی جنگ بندی کا فالو اپ معاہدہ جس میں حماس نے درجنوں یرغمالیوں کو رہا کیا، پر دستخط کرنے کے لیے وہ چاہتا ہے کہ اسرائیل جارحیت ختم کرنے اور غزہ سے انخلاء پر راضی ہو جائے۔ اگرچہ یہ ضروری نہیں کہ عمل درآمد فوری طور پر ہو۔
عہدیدار نے کہا کہ قطر، مصر اور امریکہ کو اس معاہدے کی توثیق کرنی ہوگی۔ ان ممالک نے اتوار کو غزہ کے یرغمالیوں کے بحران پر اسرائیلی انٹیلی جنس کی سینیئر شخصیات سے بات کرنے کے لیے اعلیٰ وفود بھیجے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر