Latest News

ضلع سہارنپور میں جوش و خروش سے منایاجائیگا ووٹرز ڈے، سات کلومیٹر لمبی پینٹنگ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہو گی: ڈی ایم ڈاکٹر دنیش چندر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر دنیش چندرا نے 25 جنوری کو قومی ووٹر ڈے کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کے تمام بورڈز کالجوں کے پرنسپلوں اور اسکول ڈائریکٹروں کی میٹنگ میں ضروری ہدایات دیں۔ 
سہارنپور میں دہلی روڈ پر واقع پائن ووڈ اسکول میں منعقدہ میٹنگ کا افتتاح ڈاکٹر دنیش چندر اورپائن ووڈ اسکول کی ڈائریکٹر مسز سنتوش گپتا اور پرنسپل ڈاکٹر سنجیو جین نے مشترکہ طور پرکیا۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر دنیش چندرنے کہا کہ قومی ووٹر ڈے کو ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جس کی مرکزی توجہ ووٹر بیداری کے موضوع پر اسکولی بچوں کی بنائی گئی سات کلومیٹر لمبی پینٹنگ ہوگی۔ جو کہ اپنے آپ میں ایک منفرد پینٹنگ ہے،جو ایک ریکارڈ قائم ہوگا۔ اس موقع پر موجود تمام پرنسپلوں اور ا سکولوں کے منتظمین کو ووٹرز حلف دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت سب کی شراکت سے ہی مضبوط ہو سکتی ہے کیونکہ جمہوریت میں ووٹ کا حق سب سے بڑا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں سہارنپور ضلع نے پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ انہوں نے ضلع کے تمام پرنسپلوں اور اسکولوں کے منتظمین سے مطالبہ کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں سہارنپور ضلع کو ووٹ فیصد میں پہلا مقام دلانے کے لیے ہم سب کو اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی۔میٹنگ کی صدارت پائن ووڈ اسکول کی ڈائرکٹر مسز سنتوش گپتا نے کی۔ اس سے پہلے پرنسپل ڈاکٹر سنجیو جین نے تمام مہمانوں کو گلدستے دے کر خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں پینٹنگ کے لیے ایک ایک میٹر کی سات ہزار شیٹس اسکول انتظامیہ کو تقسیم کی گئیں۔ اس دوران سٹی مجسٹریٹ گجیندر کمار، ایس ڈی ایم صدر یووراج سنگھ، ایس ڈی ایم رام پور منیہاران، شویتا پانڈے، ایس ڈی ایم نکوڑ اجے کمار ، ایس ڈی ایم بیہت دیپک کمار، ایس ڈی ایم دیوبند انکور ورما، ایس ڈی ایم جوڈیشل سنگیتا راگھو، ایڈیشنل ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مانویندر سنگھ، ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر ونود کمار، ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ونیتا سنگھ، ضلع پنچایت راج آفیسر آلوک کمار شرما، نائب تحصیلدار مونیکا چوہان، اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کے چیئرمین سعد صدیقی، پروگریسو اسکولس سوسائٹی کے کنوینر سریندر چوہان، سدھیر جوشی، گورنمنٹ انٹر کالج کیلاش پور کے استاذ ومل تیواری سمیت بڑی تعداد میں اسکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر