Latest News

ندیم برنی ’عنوان چشتی‘ ایوارڈ سے نوازے گئے، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں دیاگیا اعزاز۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
پروفیسر عنوان چشتی کی علمی، ادبی، سماجی اور ملی خدمات کے اعتراف میں ہر سال اتراکھنڈ سرکارکے ذریعہ دیئے جانے والا ایک لاکھ روپے نقد اور سند توصیف پر مشتمل“ اردو ایواڈ “ امسال مشہور ادیب اور شاعر ندیم برنی و ہر ادونی کو وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ پشکر سنگھ دھامی کے ہاتھوں دیاگیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ آئین میں درج اور ہندوستان میں بولی جانی والی تمام زبانیں ہماری ہیں اور ہمیں ان زبانوں پر فخر ہے۔ محترمہ پروفیسر اوشا رانی پانڈے نے کہا کہ اردو خالص بھارتیہ زبان ہے۔ وزیر لسانیات سبودھ انیال نے کہا کہ ہمیں تہذیب ہماری زبانوں کے ذریعہ ملتی ہے لہٰذا ہمیں اپنی تمام بھا شاو ¿ں کو فروغ دینا ہے۔ 
واضح رہے کہ ندیم برنی جہاں او این جی سے ڈپٹی ڈائرکٹر رہے، وہ ایک معمر اور کہنہ مشق شاعر ہیں ، ان کی چنیدہ غزلوں کا مجموعہ ندائے ندیم ہے، آپ رسالہ ساز سرمدی کے معاون مدیر بھی رہے ہیں۔ ندیم برنی اس پیرانہ سالی کے با وجو د ادبی حلقوں میں متحرک رہتے ہیں اور تمام ادبی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔شاعر ندیم برنی د ہر ادونی کو اردو ایواڈ ملنے پر پروفیسر قاضی عبید الرحمان ہاشمی، پروفیسرسہپر رسول، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر وہاج الدین علوی، پروفیسر شیخ عقیل ،ڈاکٹر تنویر حسین، پروفیسر یوسف جمال، ڈاکٹر عادل حیات، ڈاکٹر دانش چشتی، بزرگ صحافی منصور آغا، اسد رضا، محترمہ چشمہ فاروقی، پروفیسر اسلم جمشید پوری ، ڈاکٹر بند وشر ما، مولانا انیس حسینی میرٹھی، ڈاکٹر تابش فرید، پروفیسر مشکور احمد، واحد نظام آبادی، منظور احمد، ڈاکٹر عمیر منظر، ڈاکٹر قدسیہ انجم، ڈاکٹر عبدالرب، ڈاکٹر ریاض صدیقی، محترمہ امریتا سنگھ روحی، علامہ تمیم قریشی،۔ثمر انصاری، انیس منگلوری، اعظم انصاری منگلوری، ودود اختر انصاری، عبد الصمد انصاری، سید وجاہت شاہ، ڈاکٹر شمیم دیوبندی، عبدالرحمن سیف، ذکی صدیقی، ولی وقاص، زہیر احمد زہیر ڈاکٹر کاشف اختر اور تمام ارکان بزم عنوان چشتی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ندیم برنی نیز پروفیسر عنوان چشتی کے برادر اصغر پروفیسر تنویر چشتی کو مبارک باد پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر