Latest News

لوک سبھا الیکشن کے مدِ نظر دارالعلوم دیوبند نے لگائی سیاسی نمائندوں سے ملاقات پر پابندی۔

دیوبند: دارالعلوم دیوبند نے ایک مرتبہ پھر اپنے سابقہ اعلان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران اور یہاں کے علماء لوک سبھا الیکشن تک نہ تو سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے اور نہ ہی ان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں گے۔
دارالعلوم کے تنظیم و ترقی شعبہ کے نائب ناظم اشرف عثمانی نے کہا کہ یہ قدم مہتمم ابوالقاسم نعمانی کی ہدایت پر اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ملک میں کروڑہا لوگ دارالعلوم دیوبند کے فیصلوں کو مانتے ہیں۔
الیکشن کے وقت کئی سیاسی رہنما دارالعلوم آتے ہیں اور علماء کے ساتھ تصاویر کھنچواکر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تاکہ رائے دہندوں کو راغب کرسکیں۔
مفتی ابوالقاسم نعمانی کے بموجب دارالعلوم دیوبند الیکشن کے دوران کسی بھی سیاسی جماعت کی تائید نہیں کرے گا کیونکہ ہر شہری کو ووٹ دینے کا حق ہے اور ہر شہری کو ملک کے مفاد میں اپنے حساب سے ووٹ دیناچاہئے۔ دارالعلوم ایسا کوئی قدم اٹھانا نہیں چاہتا جو کسی مخصوص مذہب کے رائے دہندوں پر اثرانداز ہوتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ عام دنوں میں جب قائدین دارالعلوم آتے ہیں تو ان کا خیرمقدم کیا جاتا ہے لیکن الیکشن کے مدنظر علمائے دارالعلوم دیوبند کسی بھی سیاسی جماعت کے قائد یا نمائندہ کا نہ تو خیرمقدم کریں گے اور نہ ہی ملاقات کریں گے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر