Latest News

والدین اپنے بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کریں، مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی میں منعقد سالانہ اجلاس میں مولانا سلمان بجنوری کا خطاب، حفاظ کرام کو دستار فضیلت سے نوازا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
حسب سابق علاقہ کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی میں 42 واں عظیم الشان سالانہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں علماءکے ہاتھوں حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئی۔ مولانا محمد عارف ابراہیمی کی سرپرستی میں منعقد اجلاس کی صدارت مولانا سید حبیب اللہ مدنی نے کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض مفتی محمد پرویز ایوبی و مولانا محمد کلیم قاسمی نے مشترکہ طور پر نے انجام دیئے۔
اجلاس کا آغاز محمد محمد اکمل دربوزی کی تلاوت اور محمد مزمل نوازپوری کی نعت پاک سے ہوا۔اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا محمد سلمان بجنوری نے والدین کواولاد کی اچھی تربیت اور اصلاح کرنے کی تلقین کی اور کہاکہ ارتداد اور لادینیت کے بڑھتے رجحان کے سد باب کے لیے بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا محمد توقیر قاسمی کاندھلوی نگراں شعبہ انگریزی زبان وادب دارالعلوم دیوبند نے اخلاص و للہیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اخلاص کے بغیر ہر اچھے سے اچھا کام بھی ناقص اور ادھورا رہتا ہے، اس لیے ہم سب کو اخلاص و اللہ کی رضامندی و خوشنودی کے لئے کام کرنا چاہیے۔ 
مولانا محمد عاقل مہتمم وشیخ الحدیث جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت نے اپنے خطاب میں علماءکی قدر دانی اور فضیلت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ شادی کی خرافات سے بچ کر بہن بیٹیوں کو وراثت میں کامل طور پر حصہ دیا جائے۔علاوہ ازیں جامعہ مظاھر علوم سہارنپور کے شعبہ تحفظ ختم نبوت کے استاذمولانا مفتی محمد جاوید ،جامعہ احمد العلوم خانپور کے نائب مہتمم مفتی محمد صابر، مولانا محمد طیب عماد پور ، مفتی محمد مدثر عمادپور، مفتی محمد عارف لدھیانہ، مفتی محمد انعام لدھیانہ ، مولانا محمد مسیح اللہ انبہٹہ وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اخیر میں صدر جلسہ مولانا حبیب اللہ مدنی نے رقت آمیز دعا ءکرائی۔خصوصی شرکا میں مولانا محمد عرفان، مولانا قاری محمد اکرام، مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگرولی، مولانا محمد اطہر زاھدی ابراہیمی، مولانا محمد احسن زاہدی، قاری محمد علی، مفتی محمد طیّب گڑھی دولت، مولانا انیس کیرانہ، مولانا مستجاب الرحمن نلہیڑہ وغیرہ سمیت بڑی تعداد میں علماءطلبہ اور اہل علاقہ موجودرہے۔
اس دوران طالبات سمیت حفاظ کی دستار بندی عمل میں آئی اور ہائی اسکول و انٹر میڈیٹ پاس کرنے والے دس طلباء کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ ادارہ کے ناظم مولانا محمد عامر نے مدرسے کی سالانہ تعلیمی و انتظامی رپورٹ پیش کی، جس پر عوام الناس نے اطمینان کا اظہار کیا۔ آخر میں مولانا محمد عاقل اور قاری محمد ساجد نے تمام شرکاءاجلاس کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر