Latest News

آج سے دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کا سہ روزہ اجلاس شروع۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
حسب روایت عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کا سہ روزہ تعلیمی اجلاس آج بدھ کی صبح نوبجے سے دارالعلوم دیوبند کے مہمان خانہ میں منعقد ہوگا۔ شوریٰ کا یہ تعلیمی اجلاس ہے جبکہ بجٹ اور مالیات سے متعلق اجلاس محرم میں ہوتاہے۔ وہیں حالیہ کئی تنازعات کولیکر دارالعلوم دیوبند کے اراکین شوریٰ اہم فیصلے لے جاسکتے ہیں ،خاص طورپر غزوہ ہند کے فتویٰ کے نام پر جس طرح میڈیا اور اور زعفرانی طاقتوں نے منظم سازش کے تحت اس عظیم علمی دانش گاہ کو نشانہ بنایا ،اس کے سلسلہ میں غوروفکر کیا جانا طے ہے۔ حالانکہ عام طور پر اس اجلاس میں دارالعلوم دیوبند کی تعلیمی رپورٹ کی بنیاد پر نئے داخلوں کو منظوری اور تمام طلبہ کو ششماہی امتحان کے نتائج کی بنیاد پر اگلے درجات کے لئے ترقی دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ طلبہ کو ملنے والی سہولیات کو بہتر بنانے اور درپیش مسائل کا حل کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر، مالیات اور دیگر داخلی و خارجی امور پر اہم فیصلے لئے جاتے ہیں، حالیہ تنازعہ کے سبب شوریٰ کے اس اجلاس پر ملک کی نظر لگی ہوئی ہے۔ 

پانچ نشستوں میں ہونے والے اس جلاس میں مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی، صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی، مولانا محمود مدنی، مولانا محمد عاقل سہارنپور ی، مولانا غلام محمد وستاوی، مولانا بدرالدین اجمل، مولانا عبدالعلیم فاروقی، مولانا اسماعیل مالیگاو، مفتی احمد خان پوری، حکیم کلیم اللہ علی گڑھی، مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا انوارالرحمن بجنوری، مولانا سید حبیب باندوی، سید انظر حسین میاں دیوبندی، مولانا محمود راجستھانی، مفتی شفیق بنگلوری، مولاناعاقل گڑھی دولت، مولانا بلال حسنی ندوی لکھنو، مولانا محمد اشتیاق مظفرپوری، مولانا ملک ابراہیم اور مولانا عبدالصمد مغربی بنگال کی شرکت متوقع ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر