Latest News

نصف شب کو ہی گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں شروع کر گئی پوجا پاٹھ، وشوناتھ مندر کی بیرکیڈنگ ہٹادی گئی، ہندو تنظیمیں پرجوش، سائن بورڈ سے ’مسجد‘ ہٹا کر ’مندر‘ کا پوسٹر چپکادیا، ظہر کی نماز میں صرف ۲۰ مصلی پہنچے، سپریم کورٹ کامعاملے پر فوری سماعت سے انکار۔

وارانسی: گیان واپی کے تہہ خانہ میں ویاس جی میں پوجا کرنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد ایک طرف دیررات ضلع انتظامیہ کی موجودگی میں پوجا شروع کرادی گئی۔ وہیں مسلم فریق کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ گیان واپی مسجد کمیٹی کے ذریعہ داخل کی گئی عرضی پر سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے انکار کردیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے گیان واپی مسجد کمیٹی کو ہائی کورٹ جانے کی ہدایت دی ہے۔ گیان واپی مسجد میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اوربڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی موجودگی میں پوجا کی رسم ادا کی جا رہی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ پوجا کرنے پہنچ رہے ہیں۔ اسی دوران ظہرکی نمازکے وقت ۲۰سے زیادہ مسلمان گیان واپی مسجد میں نمازادا کرنے پہنچے ہیں۔عدالت کی طرف سے پوجا پاٹ کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سے ہی ہندو تنظیمیں پُرجوش ہیں ،راشٹریہ ہندو دل نام کے سنگٹھن یا تنظیم نے وشوناتھ مندرمارگ پرلگے سائن بورڈ سے گیان واپی ’مسجد‘ کے مقام پر’مندر‘ کا پوسٹرچسپاں کردیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کل یعنی ۳۱جنوری ۲۰۲۴کو جج اجے کرشن وشویش نے اپنی مدت کارکے آخری دن انہوں نے گیان واپی کمپلیکس میں واقع ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت دے دی۔ ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کو سات دنوں کے اندراس کے نفاذ کا حکم دیا تھا۔ دیر رات وارانسی ڈی ایم، وارانسی پولیس کمشنر، ڈی سی پی اوردیگرپولیس افسران کی ٹیم گیان واپی کمپلیس پہنچی اور۔ رات تقریباً ۱۱ بجے سیکورٹی انتظامات کے درمیان آرچکوں کے ذریعہ بھگوان گنیش اورلکشمی کی پوجا کی گئی، اس موقع پرآرتی کی گئی اوررسومات کے مطابق پوجا کی گئی۔کورٹ کے فیصلے کے ۹گھنٹے بعد ہی لوہے کے باڑ ہٹا دیئے گئے اوردیررات پوجا کی شروعات کردی گئی۔ جمعرات کی رات ۱۲بجے پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں وشوناتھ مندر کی طرف سے جہاں بڑے نندی وراجمان ہیں، ان کے ٹھیک سامنے بیریکیڈنگ کو کھول کرتہہ خانہ جانے کا راستہ بنایا گیا۔ عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد رات میں تہہ خانہ سے بیریکیڈنگ ہٹا دی گئیں۔ اس کے بعد صبح ہی پوجا کے لئے لوگ جمع ہونے لگے۔ پوجا کی شروعات سخت سیکورٹی انتظامات کے گھیرے میں شروع ہوئی۔ بھاری فورس کی موجودگ میں ہندو عقیدت مند ویاس تہہ خانہ کی طرف گئے اورپوجا کی۔ کاشی وشوناتھ ٹرسٹ بورڈ کی طرف سے پوجا کرائی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر