Latest News

دارالعلوم دیوبند میں سالانہ امتحان کا آغاز آج سے۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
حسب سابق عالمی اسلام کی ممتاز دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند میں آج سے سالانہ امتحان کا آغاز ہوجائیگا۔ ایک نشست پر مشتمل امتحان آئندہ 2 مارچ تک جاری رہے گیں۔ 
دارالعلوم دیوبند کے سالانہ امتحان کے ناظم مولاعبداللہ معروفی کی جانب سے جاری نقشہ امتحان (ڈیٹ شیٹ) میں واضح کیاگیا کہ دارالعلوم دیوبند میں جملہ طلبہ کا سالانہ امتحان یکم شعبان یعنی 2 فروری سے شروع ہوگا اور امتحان آئندہ 2 مارچ مطابق 20 شعبان کو بخاری شریف کے پرچہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جس کے بعد سالانہ تعطیل عام کا اعلان کیا جائیگا۔ سالانہ امتحان جدید لائبری کے ہال میں صبح کے وقت ایک نشست میں ہوگا، جس کے لئے جملہ تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، آج پیر کے روز عربی سوم جماعت کا کافیہ اور دورہ حدیث کے شریف کے طلبہ کاطحاوی شریف کا امتحان ہوگا، اس کے علاوہ تکمیلات کے امتحان بھی ہونگے۔ سالانہ امتحان سوم جماعت سے دورہ حدیث و دیگر تکمیلات کے طلبہ کا تحریری امتحان ہوگا، جبکہ اول دوم، تجوید و قرات اور حفظ ناظرہ کے طلبہ کا تحریری اور تقریری امتحان ہوگا۔ تقریباً بیس یوم تک جاری رہنے والے جملہ امتحان 20 شعبان العظم کو مکمل ہونگے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر