Latest News

لکڑی ٹھیکیدار امجد کی لاش ملنے سے سنسنی, سرَ میں گولی مار کر کیا گیا ہلاک، اہل خانہ میں کہرام۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند تحصیل علاقہ کے تھانہ ناگل میں طاشی پور-چلہولی روڈ پر لکڑی کے ٹھیکیدار کی لاش ملنے کے معاملے میں سنسنی خیز انکشاف ہوا۔ ٹھیکیدار کو سرَ میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ ایس ایس پی نے واقعے کا پردہ فاش کرنے کے لیے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

ناگل تھانہ علاقہ کے طاشی پور گاوں کا رہنے والا امجد (42) لکڑی کی ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا۔وہ گزشتہ دو روز قبل شام سات بجے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تھا۔لیکن دیر رات اس کی لاش گاوں طاشی پور۔چلہولی روڈ پر پاور ہاوس کے پاس پڑی ہوئی ملی۔
اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کی تاہم لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں سمجھانے بجھانے کے بعد لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے پر رضامندی ظاہر کی۔ ساتھ ہی متوفی کے بھائی اسجد نے نامعلوم کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ شبہ ظاہر کیا گیا کہ امجد کو کسی سازش کے تحت گاڑی سے ٹکر مار کر ہلاک کیا گیا۔
آج ڈاکٹروں کے پینل نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جس میں انکشاف ہوا کہ امجد کو سر میں گولی ماری گئی تھی۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ امجد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا نے بتایا کہ کیس کو قتل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کا پردہ فاش کرنے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔امجد کے بھائی نے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ وہ یہ سمجھنے سے بھی قاصر ہے کہ امجد کو کس نے اور کیوں قتل کیا ہے۔ امجد کے چار بچے ہیں، دو بیٹیاں 15 اور 16 سال، ایک بیٹا 13 سال اور سب سے چھوٹی بیٹی 10 سال۔ امجد اپنے بیٹے کو یہ کہہ کر چلا گیا تھا کہ وہ کچھ دیر میں گھر آجائے گا۔ امجد کی موت سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ پولیس کال ڈیٹیلز کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

وہیں رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان نے پوسٹ مارٹم ہاوس پہنچ کر متوفی کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔ ایم پی نے پولیس افسران سے فون پر واقعہ کے جلد انکشاف کے حوالے سے بات کی۔ اسی دوران کانگریس لیڈر شایان مسعود نے بھی پوسٹ مارٹم ہاو ¿س میں اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے فون پر افسران سے بھی بات کی اور واقعہ کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر