Latest News

طلبہ علم ِ نافع کے حصول کے لئے جدوجہد کریں، دارالعلوم زکریا دیوبند میں ابن ماجہ اور نسائی شریف کے آخری درس کے موقع پر مفتی ثابت قاسمی کا خطاب

دیوبند: سمیر چودھری۔
اسٹیٹ ہائیوے پر واقع ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں ادارہ کے استاذ حدیث مفتی ثابت قاسمی نے ابن ماجہ اور نسائی شریف کا آخری درس دیتے ہوئے طلبہ عزیز کو نہایت قیمتی نصیحتوں سے نوازا اور ملک و ملت کی فلاح و بہبود کے لئے رقت آمیز دعاء کرائی۔ 

اس موقع پر مولانا مفتی ثابت نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے انہیں علم کی اہمیت سے روشناس کرایا اور کہاکہ طلبہ عزیز اپنے وقت کی قدر و قیمت کو سمجھیں اور علم نافع حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کریں،انہوں نے کہاکہ ہوسکتاہے ابھی آپ کو ادارے کی چار دیواری کے اندر بیرون دنیا کے درپیش مسائل کا احساس نہ ہو،لیکن حقیقت ِ واقعہ یہ ہے کہ اس وقت حالات بہت نازک ہےں اور ایسے حالات میں علماءو نوجوان فضلاءکے کندھوں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اسلئے اپنی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے خوب محنت کریں، کیونکہ آپ مذہب اسلام کے نمائندے ہیں اور آپ کو دین محمدی کے سچے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچنا ہے۔انہوں نے کہاکہ خودکو علمی طورپر مضبوط کریں اور اپنے اساتذہ کا احترام اور آلات علم کی قدر کریں۔انہوں نے کہاکہ آپ نے جو کچھ پڑھا ہے اس پر عمل کرنا اور اسکو دوسروں تک پہنچنا آپ کا اولین مقصد ہونا چاہئے۔اس دوران مولانا نے ابن ماجہ اور نسائی شریف کا آخری درس دیا اور رقت آمیز دعاءکرائی۔

اس موقع پر مفتی محمد طارق انور استاذ عربی ادب وتفسیر ، مفتی کاظم محمود استاذ فقہ وادب اور مفتی محمد بابر استاذ فقہ منطق موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر