Latest News

طلبہ تحصیل علم کو اپنی زندگی کا مقصد ِاصلی بنائیں، مدرسہ اشرف العلوم دیوبند میں منعقد سالانہ جلسہ میں علماءکا خطاب، حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عیدگاہ روڈ پرواقع قدیم دینی ادارہ مدرسہ اشرالعلوم میں سالانہ جلسہ دستار بندی کا انعقاد عمل میں آیاہے، اس موقع پر سال رواں تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے 26 حفاظ کرام کی علماءکے ہاتھوں کے دستار بندی کی گئی۔
اس موقع پر ادارہ کے بانی و مہتمم مولانا مفتی انعام الحق نے مدرسہ کے سالانہ کارکردگی پیش کی اور حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے بچوں اور ان کے والدین و اساتذہ کو مبارکباددی۔ جلسہ کی صدارت مولانا شمشاد رحمانی نائب امیر شریعت بہار نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی عبدالوحید امام و خطیب نے انجام دیئے۔ 

اس موقع پر مولانا شمشاد رحمانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ موجودہ دور میں دین کی شمع یہ مدارس اسلامیہ ہی روشن کررہے ہیں، اس دور میں مسجدوں سے اذان کی آوازیں،گھروں اور در ودیوار سے قرآن کی تلاوت کی آوازیں مدارس اسلامیہ ہی کا دَین ہے۔طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلبہ اپنی شان ومقام کو پہچانیں۔گھر بار چھوڑنے کامقصد سمجھیں اور تحصیل علم کو اپنا مقصد اصلی بنائیں، اخلاص وللہیت اورتعلق مع اللہ کے بغیر حصول کامیابی کی امید بے جاہے۔ مولانا فرید الدین شیخ ثانی دارالعلوم وقف دیوبند اور مولانا محمد افضل کیموری استاذ دارالعلوم دیوبند نے اپنے پر مغز خطاب میں حفاظ کرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ قرآن کی تلاوت کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل کریں اور اس کے مطابق زندگی گزاریں۔ انہوں نے کہاکہ علم حاصل کرنا کمال نہیں بلکہ علم کے ساتھ عمل کا ہونا نہایت ضروری ہے، اپنی نیتوں کو درست کریں اور اصلاح معاشرہ اور دینی کی تبلیغ و اشاعت کو اپنی زندگی مقصدبنائیں۔ 
علاوہ ازیں مولانا مفتی محمد انیس استاذ مظاہر علوم سہارنپور،مولانا مفتی محمد ذاکر استاذ دارالعلوم دیوبند، مفتی نثار خالداستاذ حدیث جامعہ امام محمد انورشاہ نے اپنے ناصحانہ تاثرات سے حاضرین کو خطاب کیا۔ قبل ازاں پروگرام کا آغاز قاری سراج رحمانی کی تلاوت اور محمد فیضان کی نعت پاک سے ہوا۔بمدرسہ کے دوطالب علم محمد صداقت اور محمد منتظر نے شاندار تقاریر پیش کرکے داد وتحسین حاصل کی۔ آخر میں ادارہ کے بانی و مہتمم مفتی انعام الحق نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
اس موقع پر مولانا عباد اللہ ، مولانا ابراہیم ، حاجی دلاور ودیگر علمائے کرام نے حفاظ کو دستارِ فضیلت باندھی اور اسنا د وکلام پاک، کپڑے بچوں میں تقسیم کئے۔ خصوصی شرکاءمیں مولانا سمیع الدین، مولانا شاہد، مفتی جنید، مفتی اشفاق، مولانا شاہ عالم، ممبرحارث، ممبر عارف، ڈاکٹر یحییٰ، حاجی رفیق، مولانا نجیب الحق، پردھان عبدالستار ملک، مولانا توحید، مفتی اخلد، قاری محمد سراج رحمانی، مولانا ندیم اقبال، مفتی ریحان، مفتی حسن، مولانا ظہیر وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر