Latest News

انجمن ’بزم واصف‘ کا اختتامی پروگرام منعقد، مولانا ابراہیم قاسمی اور مولانا شاہ عالم نے طلبہ کو قیمتی نصیحتوں اور انعامات سے نوازا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
 معروف قدیم دینی درسگاہ مدرسہ قاسمیہ دارالتعلیم والصنعہ قاسم پورہ دیوبند کے طلبہ کی انجمن بزم واصف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ادارہ کے مہتمم مولانا محمد ابراہیم قاسمی نے انجمن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ تجربہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ قوم کو اصلاحی فائدہ وہی شخص پہنچا سکتا ہے، جس میں تقدس وتقویٰ ہو، اسکے بغیر کتنا ہی بڑا عالم و محقق ہو اصلاحِ خلق اس سے نہیں ھو سکتی، آپ زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں، ضرورت ہے کہ اسکو آپ اپنی عملی زندگی میں لائیں۔ 

مہمان خصوصی مولانا شاہ عالم قاسمی نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور مقابلہ کا دور ہے،آپ کو ہر میدان میں مہارت پیدا کرنی چاہئے اور اپنی علمی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے خوب محنت کرنی چاہئے۔انہوںنے ادارہ کی ترقی اور طلباءکے ثقافتی پروگرام کو خوب تعریف کی۔ عصری علوم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد احمد نے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جائے جو دل کی برائی، من کے پاپ دھو ڈالنے کا کام کرے اور ٹوٹے دلوں کو محبت اور بھا ئی چارگی کے مضبوط بندھن میں باندھنے کا عمل جاری وساری کردے۔

مولانا محمد عارف استاذ جامعہ قاسمیہ نے تعلیمی رپورٹ پیش اور طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنے علم پر عمل کرنے کی نصیحت کی۔اس موقع پر اول، دوم، سوم پوزیشن لانے والے حافظ محبوب عالم، حافظ رضوان اور محمد توصیف کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔ خصوصی شرکاء میں حاجی محمد انور، گلشن تیاگی ،ذوالفقار بیگ، محمد رضوان، محمد عفان، حافظ محمد شاداب، مولانا شبلی وغیرہ موجود رھے۔ مولانا محمد ابراھیم قاسمی کی رقت آمیز دعا پہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ قاری سیف الاسلام قاسمی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر