Latest News

مدارس اسلامیہ سے تمام مسلمانوں کو حقیقی وابستگی کرنی چاہیے، جامعہ انوارالعلوم کے سالانہ اجلاس میں مفتی عفان منصورپوری کا خطاب، حفاظ کو دستار فضیلت سے نوازا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جامعہ اسلامیہ انوار العلوم موضع بہاری (مظفرنگر) کا دو روزہ سالانہ اجلاس عام دعاءکے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔جس کی صدارت ممتاز عالم دین مفتی سید محمد عفان منصورپوری نے کی اور نظامت کے فرائض قاری سہیل اختر رحیمی و قاری آس محمد نے مشترکہ طور پرانجام دی۔اس موقع پر چھ حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی۔

اس موقع پرمفتی محمد عفان منصورپوری نے کہا کہ مدارس اسلامیہ اور مکاتب دینیہ سے تمام مسلمانوں کو حقیقی وابستگی کرنی چاہیے اس لئے کہ انہیں مدارس سے ہمارے ایمان محفوظ ہیں۔مفتی بنیامین قاسمی صدرجمعیة علماءضلع مظفرنگر اور مولانا نذر محمد قاسمی نے قرآن مجید کی فضیلت بیان کرتے ہوئے حفاظ کرام اور ان کے والدین کی افادیت پر روشنی ڈالی۔مفتی ابوجندل قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ قاسم العلوم تیوڑہ اورمولانا سالم ندوی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے تعلیم انسان کو انسان بناتی ہے۔مفتی فضیل استاذ مدرسہ خادم الاسلام ہاپوڑ نے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے اللہ کی رسیّ کو مضبوطی کو تھامنے کی تلقین کی۔اس موقع پر ادارہ کے ناظم مفتی عبدالقادر قاسمی نے مدرسہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔آخر میں مہتمم حافظ عمر فاروق نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازاں اجلاس کا آغاز قاری عمر اشرفی کی تلاوت اور قاری فیروز انور کی نعت نبی سے ہوا۔
شرکاءمیں حافظ عمر فاروق، محمد آصف قریشی بڈھانوی، مولانا شعیب عالم، قاری عبدالرحمن، صوفی انوار، مفتی محمد یامین قاسمی، مولانا حاتم، قاری محفوظ الرحمن، قاری عمران، مولانا معتصم، حافظ محمد اعجاز، مولانا شکیل، مفتی عثمان، مفتی محمد آصف، قاری محمد وسیم، مولانا ذوالفقار، قاری عمر اشرفی، قاری عمیر ماسٹر آزاد، ماسٹر الطاف، قاری راشد، ماسٹر اعظم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر