Latest News

بخاری شریف میں اسلامی زندگی کا پورا نظام العمل موجود ہے، دارالعلوم الرشیدیہ گنگوہ میں ختم بخاری شریف کے موقع پر مفتی راشد اعظمی کا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
قصبہ گنگوہ میں واقع معروف دینی ادارہ دارالعلوم الرشیدیہ میں ختم بخاری شریف کے موقع پر خصوصی اجلاس کا انعقاد کیاگیا، جس میں دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم و استاذ حدیث مولانا مفتی راشد اعظمی نے شرکت کی اور طلبہ کو بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھاتے حضرت امام بخاری کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو احادیث کی عظمت سے روشناس کرایا۔

اس موقع پر سال رواں تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کو علماءکے ہاتھوں دستار فضیلت سے نوازا گیا۔ بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے مفتی راشد اعظمی نے کہا کہ حضرت امام بخاریؒ کا اخلاص، تقویٰ اور للہیت ہی ہے کہ آج زمانہ اور عرصہ گذرجانے کے باوجود بخاری شریف کے مقام و مرتبہ میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے آخری حدیث سیر حاصل گفتگو کی اور کہا کہ امام بخاری کی ذہانت ان کے بے مثال تراجم سے عیاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بخاری شریف میں مکمل اسلامی زند گی یعنی اسلامی زندگی کا پورا نظام العمل موجود ہے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ روایتی طالب علم کے دور سے نکل رہے ہےں اور باضابطہ عالم کی حیثیت سے متعارف ہوں گے اس لئے آپ کے لئے لازمی ہے کہ اپنے علم کو عملی زندگی میں لائیں، نیز قرآن و سنت اور حیات اکابر سے اپنا رشتہ مضبوطی کے ساتھ قائم کریں۔ اس دوران تمام فارغین اور حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔
مولانا مشرف رشیدی نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر خطاب کیا اور سماج میں پھیلی برائیوںکے خاتمہ کے لئے اسلامی ماحول بنانے کے لئے محنت کرنے پر زور دیا۔ نظامت کے فرائض مولانا محمد مستقیم نے انجام دیئے اور تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ علاوہ ازیں مہتمم مولانا اکرام گنگوہی، شیخ الحدیث مولانا انور، مولانا محمد ریاض، حافظ شوکت اورمولانا سجادوغیرہ نے بھی خطاب۔ اس موقع پر طلبہ و اساتذہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر