Latest News

نوکری کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے لاکھوں کی ٹھگی، دیوبند پولیس نے کیا گینگ کا پردہ فاش، چار گرفتار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند پولیس نے بے روزگار نوجوانوںکو سرکاری نوکری دلانے کے نام پر لاکھوں کی ٹھگی کرنے والے گروہ کاپردہ فاش کرتے ہوئے گینگ کے چارارکان کو گرفتار کیاہے۔اس گینگ نے بے روزگار نوجوانوں کو ریلوے اور دیگر سرکاری محکموں میں نوکری دلانے کے نام پر 60 لاکھ روپئے ہڑپ لئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی تقرری نامے، لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات سمیت نقدی برآمد کی ہے۔دیوبندکوتوالی انچارج سنجیو کمار نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بہت چالاک قسم کے ملزم ہیں ، وہ انٹرنیٹ کے ذریعے ملک کی مختلف ریاستوں میں رہنے والے نوجوانوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔ انہوںنے بتایا کہ گرفتار ملزمان آج دیوبند میں کچھ نوجوانوں کو دھوکہ دے کر انہیں سرکاری نوکریوں کے لیے فرضی اپائٹمنٹ لیٹر دینے جارہے ،جن کے خلاف پولیس نے جال بچھاکر انہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزموں میں پٹنہ بہار کا رہنے والا وشال بھی ہے جو اس وقت گریٹر نوئیڈا میں رہتا ہے۔ مظفر نگر ضلع کے رامپوری گیٹ کے رہنے والے دیپک سریواستو، مظفر نگر ضلع کے کھتولی کے رہنے والے تشار اپادھیائے اور لونی غازی آباد کے رہنے والے صلاح الدین کو گرفتار کیاگیاہے۔ ملزمان نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ اپنے ساتھی اجیت کمار کے ساتھ مل کر انٹرنیٹ پر نوکریوں کے اشتہارات دیکھ کر فرضی تقرری لیٹر تیار کرتے تھے اور خاص طور پر پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو پھنسایا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک دیوبند کے رہائشی اکشے سمیت مختلف ریاستوں سے نوجوانوں سے تقریباً 60 لاکھ روپے اپنے بینک کھاتوں میں منتقل کرا چکے ہیں۔ یہی نہیں انہوں نے بہار اور کلکتہ میں کئی نوجوانوں کو فرضی تقرری نامہ دے کر انہیں فرضی تربیتی مراکز میں تربیت بھی دلوائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر