دیوبند: سمیر چودھری۔
دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ اور مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے سابق سکریٹری مرحوم مولانا شمیم احمد عثمانیؒ کے بڑے صاحب زادے جمال احمد عثمانی کا دہلی میں اچانک انتقال ہو گیا ، جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر دیوبند پہنچی ان کے آبائی گھر صفت منزل محلہ محل کے رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور متعلقین نے پہنچ کر چھوٹے بھائی عمیر احمد عثمانی اور جملہ پسماندگان سے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔ عمیر احمد عثمانی نے بتایا کہ ان کے بھائی جمال احمد عثمانی بظاہر کسی ایس تکلیف میں مبتلا نہیں تھے، لیکن بدھ کی صبح 10بجے کے قریب اچانک غش کھا کر گر پڑے اور اپنے رب حقیقی سے جا ملے۔ اس حادثہ وفات پر جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی ان کے اہل خانہ، مسلم فنڈ ٹرسٹ کے منیجر سہیل صدیقی، نائب منیجر سید آصف حسین، سکریٹری محمد انس صدیقی سابق چیئرمین انعام قریشی اور جامع مسجد کلاں سہارنپور کے منیجر مولانا فرید مظاہری و دیگر نے جمال احمد عثمانی کے حادثہ وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جملہ پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاءکی۔ مرحوم کی نماز جنازہ رات گیارہ بجے دارالعلوم کے احاطہ مولسری میں ادا کی گئی، بعد ازاں قبرستان قاسمی میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
0 Comments