Latest News

مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ دیوبند میں روزگار میلے کا انعقاد، ملک کی مشہور کمپنیوں نے انٹرویوں کے بعد نوجوانوں کو سونپے تقرری نامے۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مسلم فنڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے معروف تکنیکی تعلیم کے ادارہ مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے احاطہ میں مرکزی حکومت کی روزگار اسکیم دین دیال اپادھیائے یوجنا کے تحت ایک روزگار میلہ کا انعقاد کرکے تکنیکی اور غیر تکنیکی بے روزگار نوجوانوں کا روز مہیا کرانے کی غرض سے کیمپس انٹرویو کئے گئے اور اہل نوجوانوں کو اپائٹمنٹ لیٹر جاری کئے گئے۔ 
روزگار میلہ میں مشہور کمپنیوں ہیرو، ایلینا آٹو، ایکسائڈ، نوا بھارت فرٹیلائزر، ہولی ہربل، پکھراج ہیلتھ اور ایل آئی سی نے شرکت کی اور روز میلہ میں آنے والے نوجوانوں کو ان کی تعلیمی صلاحیت اور انٹر ویو کی بنیاد پر اپنی کمپنیوں کے لئے منتخب کیا۔
اس موقع پر چیئرمین وپن گرگ، سابق چیئرمین انعام قریشی، بی جے پی شہر صدر ارون گپتا، سینئر صحافی اور سماجی شخصیت اشوک کمار گپتا، گورنمنٹ آئی ٹی آئی سے محمد دلشاد، مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی، سکریٹری محمد انس صدیقی، سید حارث، ڈاکٹر ایس اے عزیز، انور انجینئر اور دیگر معزز شخصیات موجود رہیں۔ 
ادارہ کے منیجر سہیل صدیقی نے بتایا کہ روزگار میلہ کا نتیجہ بہت اچھا رہا اور مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے طالب علموں کے علاوہ مجموعی طور پر تکنیکی اور غیر تکنیکی تعلیم سے آراستہ 232 نوجوانوں اور لڑکیوں نے شرکت کی، جن میں سے انٹر ویو اور تعلیمی صلاحیت کی بنیاد پر 110 امید واروں کا سلیکشن کیا گیا۔ ان تمام نوجوانوں کو چیئرمین وپن گرگ اور ادارہ کے منیجر سہیل صدیقی کے بدست تقرری نامہ دیئے گئے اور ملازمت پانے والے امیدواروں کو مبارک باددی۔ 
ادارہ کے پرنسپل نوشاد احمد نے بتایا کہ روزمیلہ کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی اس اسکیم کی ستائش کی۔ اس موقع پر تنویر احمد، محمد کامل، پردیپ شرما، سید نجم، محمد راشد، اجے ویر رانا، محمد شاکر، کلیم ہاشم، ناہید، معید اختر، عدیل عثمانی، فیضی صدیقی، فہیم صدیقی، معین صدیقی اور فہیم عثمانی وغیرہ شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر