Latest News

سماج و ملت اور اس کے جگرگوشوں کو عملی وفکری ارتداد سے بچائیں: تعلیم وتربیت کے نیک ادارہ اسلامیات بھگوان پور میں تکمیل بخاری شریف کے موقع پر مولانا سید محمد بلال عبدالحئی حسنی ندوی کی فکر انگیز خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ادارہ اسلامیات بھگوانپورکے رواں تعلیمی سال کے اختتام پر ایک علمی ودعوتی تقریب بنام تکمیل بخاری شریف وتعلیمی بیداری کانفرنس پرنس ہوٹل شاہ پور بھگوان پور کے وسیع ہال میں منعقدہوئی، جس کا آغاز مظاہر علوم وقف سہارنپور کے استاذشعبہ تجویدوقرأت قاری عبد الوہاب صاحب کی تلاوت ونعت نبی پاکﷺ سے ہوا، اس موقع پر ۹/ نوفارغ شدہ طالبات کوبخاری شریف کی آخری حدیث کادرس ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم، دارالعلوم دیوبندکے رکن شوری اور اس علمی تقریب کے مہمان خصوصی مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) نے دیا۔
مولانا نے اپنی تقریرمیں کہاکہ بخاری شریف آسمان کے نیچے قرآن کریم کے بعدسب سے اہم کتاب ہے ،اسی لیے اسے اصح الکتب بعد کتاب اللہ سے موسوم کیاجاتا ہے،اس کتاب کایہ امتیازہے کہ اب تک قرآن کریم کے بعدسب سے زیادہ مختلف اندازمیں علماء نے اس پرتحقیقی کام کیاہے جن کی تعدادسات سو سے زیادہ ہے ۔امام بخاری نے اس کتاب کوجس محنت،لگن اوردلچسپی کے ساتھ مرتب فرمایاہے اس کی کوئی نظیرنہیں ملتی ہے۔ اسی لئے اس عظیم کتاب کے بارے میں اگرکوئی کسی بھی طرح کا عیب نکالے تووہ مبتدع ہے۔ مولانا ندوی نے مزید کہا کہ علم دین کی نشرواشاعت ہم پرفرض بھی ہے اورقرض بھی ہے ،دینی تعلیم دینابھی صدقہ ہے، بلکہ حدیث شریف میں تویہاں تک آیاہے کہ اگرکوئی شخص اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملے تویہ بھی صدقہ ہے ،کسی کاسامان اٹھاکراس کی سواری پررکھ دےتویہ بھی صدقہ ہے،حتی کہ لوگوں کواپنے شرسے بچانابھی صدقہ ہے ۔مولانانے ادارہ کی فارغات کومبارک باددی اورپردے کی بھی تاکیدفرمائی۔ 
 پروگرام کے میزبان نوجوان عالم دین مولانا محمد عثمان ندوی (ناظم ادارہ اسلامیات بھگوان پور) نے اجلاس کی غرض وغایت، ادارہ کی خدمات اورمستقبل کے منصوبوں پرروشنی ڈالی، اس سے پہلے ادارہ میں زیر تعلیم طالبات نے نعت پاک، اردو، عربی، انگلش اور ہندی زبان میں تقاریر، مختلف ثقافتی پروگرام نیز دینی وتربیتی مکالمے پیش کئے۔
واضح رہے کہ مولانابلال حسنی ندوی نے مولانامحمدعثمان ندوی کے صاحب زادہ محمدعفان سلمہ کے حفظ کلام اللہ کی تکمیل بھی کرائی۔
 اجلاس کی صدارت معمار نسل نو، مفکر ملت حضرت مولانا ناظم ندوی ( مؤسس ورئیس المعہد الاسلامی مانک مئو) نے اور سرپرستی حضرت الشاہ صوفی معین الدین قادری چشتی سربراہ خانقاہ پٹھیڑ چلکانہ ضلع سہارنپور نے فرمائی۔ مہمانان خصوصی کے طور پر مولانا محمد تحسین قاسمی (ناظم مدرسہ قاسم العلوم گاگلہیڑی) مولانامحمدآصف ندوی ناظم جامعہ کاشف العلوم چھٹملپور الحاج قاری سعید احمد ایم اے (ناظم جامعہ سمیہ عیدگاہ روڈ کیلاش پور) مفتی ناصر الدین مظاہری (ایڈیٹر ماہنامہ مظاہر علوم سہارنپور) مولانا مفتی محمد راشد مظاہری ندوی (استاذ حدیث مظاہر علوم وقف سہارنپور) مولانا محمد ارشد ندوی بجنوری، حافظ سید مزین حسین کاظمی خلف الرشید حضرت سنسارپوریؒ، مولانارسال الدین حقانی ندوی ڈائریکٹر ادارہ شباب اسلامی دھرادون۔
 اس موقع پر ،مولاناناظم اشرف ندوی دہرادون، قاری سید مبشرحسین سکروڈھوی، مولانا محمد عباس مظاہری، مولانا اکرم ندوی مظفرنگر، الحاج قاری حسین احمد رائے پور، مولانا محمد واصف مظاھری استاذ المعہد الاسلامی مانکمؤ مولانا عبد الحنان ندوی، مفتی محمد جاوید قاسمی، مولانا محمد یوسف، مولانا عبد الرحیم جھارکھنڈی، حاجی فریاد جھارکھنڈی، قاری عبد الوہاب سہارنپور، مفتی محمد احمد بجنوری، حافظ محفوظ بجنوری، قاری شیر علی بجنوری، مولانا عبد اللہ مظاہری، استاد المعہد اسلامی مانکمؤ مولانا فیاض مظاہری، مانکمؤ قاری محمد عثمان مانک مئو، حاجی محمد ریاض ڈھالا چورہ، مولانا عبد اللہ نفیس مظاہری، قاری محمد سلیمان روڑکی، مولانا خالد ندوی گندیوڑہ، مولانا محمد آصف چھٹمل پور، مولانا محمد شوقین چھٹمل پور، مولانا محمد عثمان پانڈولی، قاری محمد قربان، قاری محمد عابد چھٹمل پور، حافظ محمد انعام، محمد اکرام، قاری محمد اختر بھائی محمد تبریز، پردھان عبد العزیز چھاپور، بھرے بھائی کسان یونین صدر مظفرنگر، مولانا امجد نواز ندوی رسول پوری اورقرب وجوارسے تقریباً دوہزارمہمانان کرام، علماء دین اوربچیوں کی رشتہ دارخواتین حضرات نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض مولاناسید ریاض ندوی نے انجام دئے۔
 پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا محمد اعظم ندوی قاری محمد اعظم کاشفی اور ادارہ اسلامیات بھگوانپور کی تمام معلمات کا تعاون شامل رہا۔ اخیر میں مولانا محمد عثمان ندوی نے تمام مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر