Latest News

معصوم بچے عاطف حسن اور طیب عثمانی نے رکھا پہلا روزہ، مولانا خورشید حسن قاسمی نے روزہ کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مولانا خورشید حسن کے پوتے اور مولوی و حافظ آصف حسن قاسمی کے بیٹے عاطف حسن نے سات سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔ بچے کے اس دینی جذبہ پر اہل خانہ نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے بچے کواپنی دعاو ں سے نوازا ہے۔ 
اس موقع پر عاطف حسن کے دادا مولانا خورشید حسن قاسمی دارالعلوم دیو بند نے روزہ کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ روزہ (گناہوں سے ) ڈھال ہے، دنیا میں گناہوں سے اور شیطانوں کے شر سے بچاتا ہے اور آخرت میں جہنم کی آگ سے روزہ دار کے منہ کی بدلی ہوئی ہو ، خدا کے نزدیک مشک کی مہک سے زیادہ خوشبودار ہے۔ اس مقدس مہینہ کی بنیادی عبادت روزہ ہے جو نفس کو مانجھنے اور دل کو نکھارنے میں خاص اثر رکھتا ہے ، اس مہینہ میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا کر دیا جاتا ہے ، لہٰذا زیادہ سے زیادہ نفلی عبادات کا اہتمام کریں۔ 
آخر میں مولانا خورشید حسن قاسمی دارالعلوم دیو بند نے دعاءکرائی اور بچے اور اسکے والدین کو مبارکباد دی۔ وہیں بچے کے چاچا مولوی واصف حسن نے بھی معصوم بچہ کو اپنی دعاوں سے نوازا۔
ادھر مرکزی جامع مسجد کے متولی خرم عثمانی کے بیٹے طیب عثمانی نے 9 سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھا۔معصوم بچے کے پہلا روزہ رکھنے پر علماءاور گھروالوں نے طیب عثمانی کو اپنی دعاو ¿ں سے نوازا اور اسکی حوصلہ افزائی کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر