Latest News

مسلم فنڈ دیوبند کے قدیم کارکن ذیشان عمر کا انتقال، سینئر صحافی اشرف عثمانی کے بہنوئی تھے مرحوم، ذمہ داران و کارکنان کا اظہار رنج و غم۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے قدیم کارکن اور سینئر صحافی اشرف عثمانی کے بہنوئی ذیشان عمر کا علالت کے باعث آج صبح نو بجے اپنی رہائش گاہ محلہ ابوالمعالی میں انتقال ہو گیا ،انا اللہ وانا الیہ راجعون، وہ تقریباً 75 سال کے تھے۔ ذیشان عمر گذشتہ کچھ عرصہ سے سخت علیل تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے تمام عزیز و اقارب اور مسلم فنڈ ٹرسٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر پسماندگان سے اس حادثہ وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔
مسلم فنڈ ٹرسٹ کے منیجر سہیل صدیقی، سکریٹری محمد انس صدیقی، نائب منیجر سید آصف حسین سابق چیئرمین محمد انعام قریشی، ناگل برانچ کے منیجر ساجد حسن و دیگر کارکنان نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ذیشان عمر ادارہ کے محنتی،ایماندار اور اپنے ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھانے والے شخص تھے۔ انہوں نے اپنی آخری سانسوں تک اپنے فرائض انجام دیئے اور بیماری کو حاوی نہیں ہونے دیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے ، ادارہ اور جملہ کارکنان جملہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹاں ہیں۔ ادھر شہر کے صحافیوں اورسرکردہ شخصیات نے اشرف عثمانی سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے ان کے بہنوئی ذیشان عمر کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہارکیا اور اشرف عثمانی اور دیگر پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔
نماز جنازہ بعد نماز ظہر دارالعلوم کے احاطہ مولسری میں مفتی عفان منصورپوری نے ادا کرائی، بعد ازاں قبرستان قاسمی میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر