Latest News

قابض فوج کی پابندیاں اور سفاکیت و بربریت یکسر نظر انداز، مسجد اقصیٰ میں ۷۰ ہزار فلسطینیوں نے نماز تراویح ادا کی۔

یروشلم: (ایجنسی) اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود گذشتہ شام جمعرات کی شام ہزاروں فلسطینی مسجد اقصی میں نماز عشاء اور تراویح میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمہ نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کے چوتھے دن تقریبا 70,000 شہریوں نے مسجد اقصی میں عشاء اور تراویح کی نماز ادا کی۔ قابض افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں اپنی فوجی چوکیاں قائم کر کے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے لیے طاقت کے استعمال سمیت دیگر
حربے استعمال کیے تاہم مسمطینی اسرائیلی پابندیوں کو توڑ کر مسجد اقصی میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر خاص طور پر شاہ فیصل، الغوانمہ اور الحدید کے دروازوں پر آہنی رکاوٹیں نصب کیں۔ بیت المقدس میں یہودی سر گرمیوں پر نظر رکھنے والی کیٹی کے سربراہ ناصر الہدی نے کہا کہ یہ دروازے ایک نئی قسم کی جامع رکاوٹ ہیں ۔ الہدی نے نشاندہی کی کہ قابض دشمن مسجد اقصی میں نمازیوں کے داخلے پر مزید کنٹرول، ہریوں کو کنٹرول کرنے اور عام طور پر عبادت کی آزادی کو روکنے کی کوشش کرتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر