Latest News

ایم آئی ایم کا بہار میں گیارہ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان، کانگریس کے ساتھ آر جے ڈی اور جے ڈی یو کی بھی نیند حرام۔

پٹنہ: اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے بہار کی 11 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، کشن گنج کے امید وار اختر الایمان کا نام بھی طے ہو گیا ہے۔ ان 11 لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی، جے ڈی یو اور کانگریس کو مقابلہ دینے کی تیاریاں میں لیکن آرجے ڈی کے ساتھ عظیم اتحاد کی اتحادی کا نگریس کی اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کی وجہ سے نیند اڑ گئی ہے۔ کیونکہ ان سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹرز ہیں۔ اویسی کی پارٹی جس ووٹ بینک پر سیاست کرتی ہے، آرجے ڈی کا بھی بہار میں اسی یا دو مسلم ووٹ بینک دعوی ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں اکثر اے آئی ایم آئی ایم پر بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کا الزام لگاتی رہی ہیں۔ تاہم اویسی کی پارٹی نے ہمیشہ اس سے انکار کیا ہے۔ آرجے ڈی کا الزام ہے کہ بی جے پی ووٹوں کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر اپنی بی ٹیم کو کھڑا کرتی ہے لیکن اس بار عوام سب کچھ سمجھ رہے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم ساڑھے چار سال پہلے بہار میں داخل ہوئی تھی جب قمر الہدی نے کشن گنج کے ضمنی اسمبلی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اے آئی ایم آئی ایم کو 41.46 فیصد ووٹ ملے ۔ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں پانچ سیٹیں جیت کر پارٹی نے ایم وائی ( مسلم یادو ) ووٹروں پر دعویٰ کرنے والی پارٹیوں کو بڑا دھچکا دیا۔ اس سے پہلے، اے آئی ایم آئی ایم نے بہار میں کسی بھی انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔ 2015 میں اے آئی ایم آئی ایم نے 6 سیٹوں پر اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ 2019 کا لوک سبھا الیکشن بھی لڑا۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اختر الایمان کو 26.78 فیصد ووٹ ملے اور وہ تیسرے نمبر پر رہے۔ کانگریس 33.32 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔ جب کہ دوسرے نمبر پر رہنے والے جے ڈی یو کے امیدوار نے 30.19 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے ۔ اب اے آئی ایم آئی ایم نے اور یہ، پورنیہ، کٹیہار بشن گنج، دربھنگہ مظفر پور، اجیار پور، کارا کاٹ ، بکسر گیا اور بھاگلپور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر