Latest News

بولے یوگی: صحیح ووٹ بہتر سرکار، غلط ووٹ کرفیو اور فساد، علاقہ میں انتخابی مہم کا آغاز، سی ایم یوگی نے کیا شاملی، مظفرنگر اور سہارنپور کا طوفانی دورہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لئے پرچہ نامزدگی کا عمل مکمل ہوگیاہے، جس کے بعد اب انتخابی ریلیوں کے دور کا آغاز ہوگیاہے اور لیڈران و پارٹیاں حالات کو اپنے حق میں بنانے کے لئے کوششیں کرنے لگی ہیں۔ بی جے پی کے اسٹار پرچارک اور یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے آج شاملی ،مظفرنگر اور سہارنپور کا طوفانی دورکرکے بی جے پی کی انتخابی مہم کو دھار دینے کا کام کیاہے۔ انہوں نے علاقہ کے لوگوں کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہاکہ ووٹ کا صحیح کا استعمال کی طاقت آپ سے زیادہ کوئی نہیں جانتاہے، کیونکہ صحیح ووٹ کے استعمال سے ہی ایک بہتر سرکارآپ نے منتخب کی ہے، جبکہ غلط ووٹ کے استعمال سے علاقہ میں کرفیوکا اور خوف کا ماحول پیدا ہواہے۔ 

انہوں نے مظفرنگر کے فسادات اور کیرانہ کے نقل مکانی جیسے انتخابی مدعووں کو ایک مرتبہ پھر اٹھایااور کہاکہ ووٹ جب غلط ہاتھوں میں جاتاہے تو مظفرنگر میں فساد ہوتے ہیں،کیرانہ سے نقلی مکانی ہوتی ہے جبکہ جب ووٹ صحیح ہاتھوں میںجاتاہے تو کانوڑ یاترا نکلتی،ملک کی ترقی ہوتی ہے اور بے روزگاروں کو روز گار ملتاہے۔ سہارنپور میں پربدھ جن سمیلین کو خطاب کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے رامندر اور ایودھیا کو لیکر بھی بی جے پی کے تئیں لوگوں کو راغب کرنے کی کوشش کی اور کہاکہ آپ لوگوںکو ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کا ایک صحیح ووٹ بی جے پی کو مضبوطی دینے کا کام کریگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سہارنپور سے رنگداری اور وصولی بند کراکر سہارنپور کی لکڑی اور فنکاری و کاریگری کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کاکام کیاہے،انہوںنے کہاکہ ہم نے بیٹیوں کو تحفظ دیا اور بدمعاشوں کے اندر خوف پیدا کرنے کاکام کیاہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ ہر حال میں اپنے ووٹ کاصحیح استعمال کرکے مودی کو ایک مرتبہ پھر ملک کا وزیر اعظم بنائیں۔ اس سے قبل تینوں اضلاع میں سی ایم یوگی کا پھولوں سے استقال کیا گیاہے، انہوںنے کہاکہ یہ میرا عام دورہ ہے، ابھی مسلسل آپ لوگوں کے درمیان آنا ہوتارہے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر