Latest News

قرآن ہمارے پاس لائیو معجزہ ہے، قرآن کو اپنی زندگی میں شامل کریں تب ہی کامیاب ہوگے: خطیب محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں قرآن کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا، انھوں نے کہا ، جس قوم کے پاس “ لائیو معجزہ “ موجود ہو وہ اس دنیا میں اس قدر “لاچار“ ہو کر رہ گئی ہے کہ اب تو خود کو بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔ اللہ کے بندو ! قرآن ہمارے پاس لائیو معجزہ ہی ہے کاش ہم سمجھ سکیں ، اس رمضان میں ہم اس بات کو اچھی طرح جان لیں کہ قرآن کو تھام لینا ہی زندگی کی کامیابی ہے ، اس مبارک مہینہ میں ہی اللہ نے ایک رات میں مکمل قرآن نازل کیا ، وہ ہی شب قدر ہے اس رات کی عبادت ہزار مہینوں سے افضل ہے ، ہمارے پاس موقع ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اپنے کو اور اپنے گھر کے لوگوں کو اس رات کے لیے تیار کریں تاکہ ہم سب کو اس کی برکتیں حاصل ہو جائیں ، یہ رمضان کا ایک اور خاص “ تحفہ “ ہے، آج ہم نے قرآن جیسے لائیومعجزے سے اپنے کو الگ کر لیا ہے ، تو دنیا میں ہماری کیا اوقات رہ گئی ہے ؟ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں. کعبہ کے رب کی قسم ہے اگر آج ہم قرآن کو اپنی زندگی میں شامل کرلیں تو ہماری “وقعت“ دنیا جان لے گی، ہمارے پاس اب کوئی بھی آپشن نہیں ہے ، آج اس مسجد سے باہر نکلنے سے پہلے اللہ سے وعدہ کریں کہ آج سے ہی قرآن پڑھوں گا ان شاءاللہ ، کم پڑھیں مگر ترجمہ کے ساتھ پڑھیں. آج ہر زبان میں قرآن کا ترجمہ موجود ہے آپ کل اللہ کے سامنے یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے عربی نہیں آتی تھی ، افضل تو یہ ہے کہ ہم عربی سیکھیں ، یا کم از کم اپنی زبان میں قرآن کا ترجمہ پڑھیں تاکہ معلوم ہو کہ اللہ کا” پیغام “ ہمارے لیے کیا ہے ہمیں تو ابھی تک معلوم ہی نہیں ہے ، کل ہم سب کو اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے کیا جواب ہوگا ہمارے پاس ؟ اتنا بڑا معجزہ ہمارے پاس ہوتے ہوئے ہم دنیا میں بے یارو مدد گار ہیں ، غلطی کسی اور کی نہیں ہماری اپنی ہے ، اس رمضان کو غنیمت جانتے ہوئے اللہ سے معافی مانگیں اور قرآن کو مضبوطی سے “ تھام “ لیں ، اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرماے، آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر