Latest News

کانگریس کا پھر عمران مسعود بھروسہ، یوپی کی سات سیٹوں پر ٹکٹوں کا اعلان، سہارنپور سے عمران مسعود کوبنایا امیدوار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
کانگریس نے یوپی سے دس امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ سہارنپور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس نے عمران مسعود کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں وارانسی سے اجے رائے، بارہ بنکی سے تنوج پونیا، امروہہ سے دانش علی، کانپور سے آلوک مشرا، بانس گاوں سے سدل پرساد سنگھ، دیوریا سے اکھلیش سنگھ، جھانسی سے پردیپ جین آدتیہ، سہارنپور سے عمران مسعود اور فتح پور سیکری سے رام ناتھ سیکروار شامل ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ سابق ایم ایل اے عمران مسعود نے جمعرات کو ہی کاغذات نامزدگی خریدے تھے۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی خرید کر سیاسی جوش بڑھا دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کا اعلان جلد کر دے گی۔بتایا گیا کہ آج دوپہر ان کے نمائندے پہل سنگھ سینی کلکٹریٹ پہنچے، جنہوں نے عمران مسعود کے نام پر کاغذات نامزدگی جمع کیا۔ سابق ایم ایل اے عمران مسعود، جو تقریباً چار ماہ قبل بی ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے تھے، شروع سے ہی لوک سبھا انتخابات کے لیے دعویٰ کر رہے تھے۔ساتھ ہی عمران کے کاغذات نامزدگی ملنے کے بعد دیگر دعویداروں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب عمران مسعود کا کہنا ہے کہ ان کا کانگریس سے ٹکٹ کنفرم ہے۔عمران
مسعود 2014 میں دوسرے اور 2019 میں تیسرے نمبر پر رہے۔عمران مسعود نے پہلی بار 2014 میں کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا۔ اس میں بی جے پی کے راگھو لکھن پال نے 472999 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ عمران مسعود 407909 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور بی ایس پی کے جگدیش رانا 235033 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ عمران مسعود نے ایک بار پھر کانگریس کے ٹکٹ پر 2019 کا لوک سبھا الیکشن لڑا۔ اس بار بی ایس پی کے حاجی فضل الرحمان 514139 ووٹ لے کر جیت گئے۔ بی جے پی کے راگھو لکھن پال 491722 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور عمران مسعود 207068 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ عمران مسعود کا خاندان جو کہ اصل میں گنگوہ کا رہائشی ہے، ایک سیاسی خاندان رہا ہے۔ 2006 میں سہارنپور میونسپلٹی الیکشن جیتا اور 2007 کے اسمبلی انتخابات میں ایس پی سے ٹکٹ مانگا۔ ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے مظفرآباد اسمبلی کی نشست سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا اور جیت گئے۔ 2012 میں اسمبلی انتخابات سے پہلے وہ کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ انہیں نکوڑ اسمبلی سیٹ سے کانگریس کا ٹکٹ ملا، لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد 2014 میں وہ پھر سے رخ بدل کر ایس پی میں شامل ہو گئے۔ ایس پی نے سہارنپور لوک سبھا سے ٹکٹ دیا۔ اس الیکشن میں بھی انہیں شکست ہوئی تھی۔ 2017 میں، وہ دوبارہ کانگریس میں شامل ہوئے اور پانچ سال تک رہے۔ 2022 میں وہ دوبارہ ایس پی میں شامل ہوئے۔ بلدیاتی انتخابات سے ٹھیک پہلے، انہوں نے ٹکٹ نہ ملنے سے بغاوت کی اور ایس پی چھوڑ کر بی ایس پی میں شامل ہو گئے۔ تقریباً چھ ماہ قبل بی ایس پی نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی تعریف کرنے پر انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔ اس کے بعد وہ دوبارہ کانگریس میں شامل ہو گئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر