Latest News

غزوہ ہند پر ضلع افسران نے چائلڈ کمیشن کو دوسری جانچ رپورٹ پیش کی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
غزوہ ہند کے سلسلہ میں عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبندکے ایک پرانے فتوے کو لیکر کھڑے کئے گئے تنازعہ کے حوالہ سے انتظامی افسران کی جانب سے بدھ کو نیشنل چائلڈ پروٹیکشن کمیشن (این سی پی سی آر) کو اپنی دوسری رپورٹ پیش کردی گئی۔ اے ڈی ایم ایڈ منسٹریشن ڈاکٹر ارچنا دویدی اور ایس پی دیہات ساگر جین نیشنل چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور دوسری مرتبہ جانچ رپورٹ کمیشن چیئرمین کو سونپی۔ دراصل چائلڈ کمیشن کے چیئرمین نے ڈی ایم اور ایس ایس پی کی اس رپورٹ پر اعتراض ظاہر کیا تھا،جس میں کہاگیاہے تھا دارالعلوم دیوبند کے خلاف ایف آئی درج کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔حالانکہ کمیشن چیئرمین کی خواہش تھی کہ افسران دارالعلوم دیوبند کے خلاف مقدمہ قائم کرکے قانونی کارروائی کریں ،وہیں دارالعلوم دیوبند نے بھی واضح کردیا تھا کہ اگر کمیشن اس سلسلہ میں کوئی قدم اٹھاتا ہے تو عدالت کادروزاہ کھٹکھٹایا جائیگا۔کمیشن نے دوسری مرتبہ جانچ رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے اور کارروائی کرنے کی ہدایت تھی ،جس کے بعد ایک مرتبہ پھرافسران نے دوسری جانچ رپورٹ تیار کرکے کمیشن کے سامنے پیش کردی ہے۔
ذرائع کی مانیں تو کمیشن کو دی گئی اس تحقیقاتی رپورٹ میں بھی ایف آئی آر کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں پھر کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ پندرہ سال پرانا ہے اور فی الحال اس طرح کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔وہیں کمیشن چیئرمین افسران کو مزید جانچ جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے اور کاکہ رپورٹ دیکھنے کے بعد صحیح غلط کا فیصلہ ہوگا۔ ایس پی دیہات ساگر جین نے کہاکہ غزوہ ہند کے متعلق دارالعلوم دیوبند کے فتوی کے متعلق دوسری مرتبہ جانچ رپورٹ کمیشن کو پیش کر دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر