Latest News

دس سال پرانے آدھار کارڈ کو اپڈیٹ کرانا ضروری، جون تک بغیر کسی فیس کے اپنے آدھار کارڈکو اپڈیٹ کرایا جاسکتا ہے۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اگر آپ کا آدھار کارڈ 10سال سے زائد پرانہ ہے اور اس دوران اس کو اپڈیٹ نہیں کیا گیا تو ایسے افراد کو حکومت نے اپنے آدھار کارڈ اپڈیٹ کرنے کے لئے مزید ایک موقع دیتے ہوئے آئندہ 14جون تک اس کی حد مقرر کی ہے۔ اس سے قبل 14مارچ تک اپنے آدھار اپڈیٹ کرنے کے لئے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اپنے آدھار کارڈ کو اپڈیٹ کرنے کے لئے مزید چار ماہ کی مہلت دے دی گئی ہے، لیکن اگر اس دوران آپ نے اپنا آدھار کارڈ اپڈیٹ نہیں کیا تو اس کے بعد آپ کے انتہائی ضروری کام کا ہونا مشکل ہو جائیگا۔ 
واضح ہو کہ موجودہ وقت میں آدھار کارڈ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے اور آج کل آدھار کارڈ ہی سب سے اہم دستاویز مانا جاتا ہے، کیونکہ سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرنے ، بینک میں اکاﺅنٹ کھولنے، سم کارڈ کی خریداری کرنے، کسی بھی طرح کی جائداد کی خرید و فروخت کرنے اور رقومات کی لین دین کے لئے آدھار کارڈ کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ فکسڈ ڈپوزٹ ، ایل آئی سی، آیوشمان کارڈوغیرہ جاری کرانے کے لئے آدھار کارڈ کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 10سال سے زائد پرانے آدھار کارڈوں کو اپڈیٹ کرنے کے لئے اس سے متعلق تمام معلومات دوبارہ اپڈیٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے؛ تاکہ آدھار کارڈ رکھنے والوں کو سبھی سرکاری اسکیموں کا آسانی سے فائدہ حاصل ہو سکے۔ ہر شخص
 myaadhaar.uidai.gov.in
پر جاکر آدھار کارڈ سے متعلق معلومات حاصل کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ آدھار سینٹر جاکر بھی اپنے آدھار کارڈ اپڈیٹ کرائے جا سکتے ہیں، جس کے لئے فیس کے طور پر 50روپے ادا کرنے ہوں گے۔

Post a Comment

1 Comments

خاص خبر