Latest News

الیکشن کا حصہ ضرور بنیں کیونکہ آپ کا ایک ووٹ ملک کے حالات بدل سکتا ہے: خطیب محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے جمعہ کے خطبہ میں لوگوں سے اپیل کی کہ الیکشن کاحصہ بنیں اور ووٹ کا استعمال کریں۔
انھوں نے کہا دنیا کی سب سے بڑی کہی جانے والی “ مدر آف ڈیموکریسی “ میں اس وقت ایک “ پروگرام “ چل رہا ہے جسکو “ الیکشن “ کہا جا رہا ہے ، سب اس کو جانتے ہیں کہ الیکشن کس کو کہتے ہیں۔ بہرحال جو بھی ہے، ہم سب کو اس کا حصہ ضرور بننا ہے  اور ہم کو ہمارے آئین نے جو حق دیا ہے اس کا استعمال کرنا ہے ، لیکن ہر بار کی طرح نہیں ، بلکہ خوب اچھی طرح سوچ سمجھ کر پولنگ بوتھ تک جانا ہے اور آنکھوں کے ساتھ دماغ کو کھول کر رکھتے ہوہے اپنے “ ووٹ “ کا صحیح استعمال کرنا ہے یہ سب کی ذمہ داری ہے ، یہ ڈیموکریسی میں سب سے بڑا ایوینٹ ہوتا ہے جس میں عوام باراتی بنتے ہیں اور دولہا صرف ہاتھ جوڑ کر سامنے رہتا ہے ، اب آپ کی قابلیت پر سارا پروگرام منحصر ہے کہ آپ کس کو پسند کرتے ہیں ، اگر آپ نے ذرا بھی چوک کردی تو پانچ سال یا اس بھی زیادہ تکلیف جھیلنا پڑ سکتی ہے۔ یہ کوئی انڈا بریڈ نہیں کہ کل پھر خرید لیا جائے گا ، اچھی طرح دیکھ بھال کر ہی فیصلہ کرنا ہے ، یہ آپ کا اور آپ کے بچوں کا مستقبل کا سوال ہے ،اگر آپ کو اپنے ملک اور اسکی ڈیموکریسی سے پیار ہے تو آپ کو گھر سے نکلنا ہے۔ اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ جب آپ کو “ بلایا جاے “ تو ضرور حاضر ہوں اور آئین کے دئیے ہوئے حق کا استعمال اپنے اور اپنے ملک کے “ فائدہ “ کے لیے کریں ، یہ ہی عقل مندی کا تقاضا ہے ، سب کی نظر آپ پر ہے آپ کا فیصلہ ملک کا “ رخ “ طے کرےگا جس سے آپ اور آپ کے بچوں کی آنے والی زندگی کا فیصلہ ہوگا ، کیا آپ تیار ہیں ؟ ابھی سے اپنے ذہئن کو تیار کرلیں ، اور دنیا کی سب سے بڑی مدر آف ڈیمو کریسی کے پروگرام کا حصہ بنیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے، آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر