Latest News

ملک میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، آج تیسواں روزہ، کل منائی جائے گی عید الفطر۔

نئی دہلی: ملک بھر سے ایسی رپورٹ آرہی ہیں کہ وہاں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے ،ایسی صورت میں ۱۰اپریل کو عیدکا چاند نظر آئے گا اور ۱۱ اپریل بروز جمعرات ہندوستان میں عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔ملک کی مختلف ریاستوں کی رویت ہلال کمیٹی جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد بمبئی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی لکھنو چاند کمیٹی ، دہلی کی جامع مسجد رویت ہلال کمیٹی، دارالعلوم دیوبند کی رویت ہلال کمیٹی اور امارت شرعیہ پٹنہ رویت ہلال کمیٹی وغیرہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کرکے اس کی اطلاع دی ہے کہ آج شوال کا چاند نظرنہیں آیاہے ،ایسی صورت میں مکمل ۳۰روزے رکھے جائیں گے اور کل یعنی بدھ کا دن رمضان کا آخری روزہ ہوگا ،جبکہ جمعرات کو نماز عید ادا کی جائے گی۔وہیں عرب ممالک میں آج رمضان کے 30 روزے مکمل ہوگئے ہیں ایسی صورت میں کل یعنی 10 اپریل بروز بدھ کو عید کی نماز ادا کی جائے گی چونکہ آج ان ممالک میں شوال کا چاند نظر آنا یقینی ہے ۔حالانکہ بیشتر عرب ممالک کی جانب سے کل ہی چاند دیکھنے کی کوششوں کے بعد یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 10 اپریل کو عید کی نماز ادا کی جائے گی اور اس بار پورے30 روزے رکھے جائیں گے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر