Latest News

میلے ہمارا ثقافتی ورثہ ہیں: ڈی ایم، دیوبند میں ثقافتی و روایتی بالا سندری دیوی کا میلہ کا آغاز۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے قدیم روایتی ،تاریخی اور ثقافتی شری تری پور بالا سندری دیوی میلہ کا آغاز ہوگیاہے۔ گزشتہ روز ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر دنیش چندر نے میلے کا افتتاح کیا۔اس کے ساتھ ہی مندر میں عقیدت مندوں کی آمدو رفت بھی شروع ہوگئی ہے۔
مغربی یوپی کے مشہور بالا سندری دیوی میلے کا افتتاح ڈی ایم ڈاکٹر دنیش چندر نے فیتہ کاٹ کر، غبارے اڑا کر اور امن کی علامت کبوتر کو چھوڑ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلے ہمارا ثقافتی ورثہ ہیں۔ میلوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی مضبوط ہوتی ہے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ میلے کے تمام انتظامات کوبہتر بناکر رکھاجائے، بعد میں وہ مندر پہنچے اور دیوی کے درشن کرکے آشیرواد لیا۔ میلے کے پنڈال میں منعقدہ پروگرام میں چیئرمین وپن گرگ اور ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر دھیریندر کمار رائے نے کہا کہ میلہ اپنے وقار کے مطابق منعقد کیا گیا ہے۔ میلے اور مندر میں آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا، ان کی ہر سہولت کا خیال رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم انکور ورما، سی او اشوک سیسودیا، کوتوالی انچارج سنجیو کمار، میلے کے چیئرمین انکت رانا، پنڈت کالیکا پرساد، ضلع کوآپریٹیو بینک کے چیئرمین چودھری راجپال سنگھ، میونسپل بورڈ رکن منوج سنگھل، سید حارث، اشوک گپتا، چودھری اومپال سنگھ وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران بلاک پرمکھ وجے تیاگی، دیوی دیال شرما، ایڈوکیٹ سندیپ شرما، رتیش بنسل، چودھری پرویندر، حاجی شہزاد، ایڈوکیٹ سندیپ شرما، ونے کاکا، جاوید خان، وسیم ملک، رضوان گوڑ، شرافت ملک، آصف لیاقت وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر