Latest News

نکاح مساجد میں کریں اور وقت کے قدردان بنیں، خطبہ جمعہ کے دوران خطیب محمد اقبال کی لوگوں کو تلقین۔

آگرہ: مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج اپنے خطبہ جمعہ میں لوگوں کو وقت کی قدر کرنے کی تلقین کی۔ انھوں نے کہا کہ اللہ نے نماز کے لیے وقت مقرر کیا، روزہ سحر و افطار کا وقت مقرر، حج کا وقت مقرر، سورج ، چاند، اپنے وقت کے حساب سے گردش کر رہے ہیں، گرمی، سردی، بارش وغیرہ کے وقت مقرر ہے، آپ نے خود اپنے کام کرنے کے وقت مقرر کر رکھے ہیں ہر کام اپنے وقت پر ہو رہا ہے پوری کائنات اپنے وقت کے حساب سے چل رہی ہے یہاں تک کہ قیامت بھی اپنے “مقرر وقت“ پر ہی آئے گی، ہر ایک کی موت کا وقت بھی مقرر ہے، لیکن ہماری شادیوں میں نہ نکاح کا وقت مقرر ہے نہ ہی کھانے کا، نکاح کے وقت چاہے تاریخ بدل جاے، مگر ہم نہیں بدلیں گے، جبکہ ہم کو نمازوں کے ذریعے وقت کی پاپندی سکھائی گئی، لیکن ہم تو اپنی مرضی کے مطابق چلنے والی قوم ثابت ہوئے ہیں، آپ خود دیکھ لیں اپنی شادیوں کا کیا حال ہے، کس قدر وقت ضائع ہو رہا ہے کون ہے اس کا ذمه دار؟ “ہم خود ہی ہیں“ کون اس کو ٹھیک کرے گا؟ کس کا انتظار کر رہے ہیں؟ اب تو مہدی علیہ السلام ہی آنے باقی ہیں، 
اللہ کے بندوں ! اپنے وقت کی قدر کریں، وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، بہت تیزی سے گز رہا ہے آپ خود روز اپنے عزیزوں کو قبرستان پہنچا رہے ہو، ہم سب کو بھی جانا ہے، وقت کی قدر کرلیں، یہ واپس آنے والی چیز نہیں ہے، ہم سب اس بات کو جانتے ہیں، اس کے باوجود “اندھے“ بنے ہوئے ہیں، اللہ سے معافی مانگیں اور وقت کی قدر کرتے ہوے اپنی شادیوں کو آسان بنائیں لوگوں کی ناراضگی کے بجاے اللہ کی ناراضگی کو دھیان میں رکھیں، مسجد میں نکاح کو ترجیح دیں کھانے کا وقت مقرر کرکے اس کا خیال رکھیں، دیر سے آنے والوں کو کھانا نہ دیں وہ کھانا “ضرورت مندوں“ میں تقسیم کردیں، سخت قدم تو اٹھانا پڑے گا، آپریش تو کرنا پڑے گا، آپ اپنے آپ کو ٹھیک کرنے والی فہرست میں شامل کریں۔ اللہ ہم سب کو صحیح سوجھ بوجھ عطا فرماے، آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر