Latest News

عازمین کے لئے۳ مئی کو دیوبند میں ٹیکہ کیمپ، جمعہ کے روز سے شیخ الہند ہال میں شروع ہوگا سہ روزہ حج ٹریننگ کیمپ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عازمین حج 2024 کے لئے 3 مئی بروز جمعہ شیخ الہند ہال میں ٹیکہ کیمپ کا انعقاد ہوگا ۔ اس ٹیکہ کیمپ میں چیف میڈیکل آفیسر سہارنپور کی جانب سے مقرر کردہ میڈیکل ٹیم دیوبند اور اس کے قرب وجوار سے جانے والے عازمین کو حفاظتی ٹیکے لگائے گی، ٹیکہ کیمپ کے کنوینر مولانا دلشاد قاسمی نے بتایا کہ 3 مئی صبح 10بجے سہارنپور سی ایم او آفس سے میڈیکل ٹیم شیخ الہند ہال عیدگاہ روڑ پہنچ کر دوپہر 3بجے تک سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کے ٹیکے لگائے گی اور ویکسین سرٹیفکیٹ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سفر حج کے دوران عازمین کا صحت مند رہنا نہایت ضروری ہے۔ 
اس لئے تمام عازمین ضروری دستاویزات اور کور نمبر اپنے ساتھ لاکر لازمی طور پر حفاظتی ٹیکے لگوالیں کیوں کہ اس کے بغیر سفر حج ممکن نہیں ہے۔ مولانا دلشاد قاسمی نے بتایا کہ دوران سفر کسی بھی وقت ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کئے جاسکتے ہیں۔ اس لئے تمام عازمین وقت پر ٹیکہ کیمپ پہنچ کر ویکسین لگوالیں۔ عازمین کو پولیو خوراک کے علاوہ میننجائٹس اور کواڈری ویلینٹ ویکسین دی جاتی ہےں۔ وہیں دوسری جانب 3 مئی سے ہی شیخ الہند ہال میں عازمین کے لئے تین روزہ حج ٹریننگ کیمپ کا بھی آغاز ہوگا۔ اس ٹریننگ کیمپ میں علماء حضرات، مفتیان کرام اور تجربہ کار افراد ارکان حج کی ادائیگی کے طریقے بتائیں گے اورحج وعمرہ سے متعلق عملی مشق بھی کرائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر