Latest News

مایوس نہ ہوں دنیا میں آزمائشوں کاسامنا کرنے والوں کو قیامت کے روز بڑا اجر و ثواب اور انعامات ملیں گے: محمد اقبال۔

آگرہ: نہر والی مسجد کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں لوگوں کو دنیا کی آزمائشوں کے بارے میں بتایا، انھوں نے کہا، “ اگر اللہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچاے تو خود اس کے سوا، اسے دور کرنے والا کوئی نہیں “سورہ انعام آیت نمبر 17۔ اس لئیے ہمیں دنیا کی کسی بھی پریشانی یا کسی آزمائش کو منجانب اللہ سمجھتے ہوئے اسی کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم بہت جلدی مایوس ہوجاتے ہیں اور لوگوں سے اس کو “ بیان “ بھی کرنا شروع کر دیتے ہیں، ایک سبق آموز مقولہ پڑھا تھا وہ آپ کو شیئر کر رہا ہوں غور سے سنیں “جب آپ ہنستے ہیں تو دنیا آپ کے ساتھ ہنستی ہے، مگر جب آپ روتے ہیں تو دنیا آپ کے اوپر ہنستی ہے “ اس نقطہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، دنیا میں ہر ایک کو اپنی لڑائی خود لڑنی پڑتی ہے ، دوسرا نہیں لڑتا ، ہم اپنی ناکامی کے خود ذمہ دار ہیں ، اپنے مسائل میں دوسروں کو شامل نہ کریں ، یہ بہت بڑی “ حماقت “ ہے ۔ ابھی جو مقولہ سنا ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھیں ، ایک حدیث ہم سب کے لیے بہت ہی امید والی ہے، ترمذی کی حدیث نمبر 2402 میں بتایا گیا ہے “ دنیا میں جن لوگوں کو آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا تھا روز قیامت ان کو ملنے والا اجر وثواب دیکھ کر اہل عافیت (جن کو تکلیفوں کے بغیر زندگی ملی) تمنا کریں گے کہ کاش دنیا میں ان کی کھالیں قینچيوں سے کتری جاتیں“۔ تو اس لیے ہمیں آزمائشوں میں صرف اللہ کی طرف ہی “متوجہ“ ہونا ہے، اسی سے اپنی بات کہنی ہے، دوسرا کوئی آپشن نہیں، اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرماے، آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر