Latest News

دیوبند میں میلہ گیٹ پر ڈیوٹی کر رہے سب انسپکٹر پر حملہ، شدید زخمی، ہائر سینٹر ریفر، دو ملزم گرفتار ایک فرار، سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
گزشتہ شب بائک پر سوار ہوکر پر میلے میں جانے سے روکنے پر میلہ گیٹ پر ڈیوٹی کررہے سب انسپکٹر پر تین نوجوانوں نے حملہ کر دیا۔ سر پر چوٹ لگنے سے سب انسپکٹر لہولہان ہوگیا۔ اس دوران وہاں افراتفری مچ گئی۔اس موقع پرپہنچے دیگر پولیس اہلکاروں نے فرار ہونے کی کوشش کررہے دو حملہ آوروں کو پکڑ لیا۔ جبکہ ان کا ایک ساتھی بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گیا۔ زخمی داروغہ کو سرکاری اسپتال سے ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔بلند شہر کے رہنے والے سب انسپکٹر ونود کمار گزشتہ 16 ماہ سے ضلع میں تعینات ہیں۔ منگل کی رات انہیں پولیس لائن سے دیوبند میں چل رہے شری تریپورہ بالا سندری دیوی میلے میں ڈیوٹی پر بھیجا گیا تھا۔رات تقریباً ساڑھے نو بجے وہ میلے کے گیٹ پر ڈیوٹی کر رہے تھے۔ اسی دوران بائک پر سوار تین لوگ بائک کے ساتھ اندر جانے لگے۔اس دوران سب انسپکٹر ونود کمار نے بھیڑ کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں پیدل میلہ میں جانے کو کہا۔ اس پر نوجوانوں نے گالی گلوچ کرتے ہوئے دھکا مکی کرنا شروع کردیا،جب داروغہ نے ان کی مخالفت کی تینوں نے ان پر حملہ کردیا،جس کے سبب ونود کمار کے سر پر چوٹ لگنے سے بری طرح خون بہنے لگا۔ لڑائی کی وجہ سے میلے کے گیٹ پر افراتفری مچ گئی۔ موقع پر پہنچے دیگر پولیس اہلکاروں نے فرار ہونے والے دونوں حملہ آوروں کو پکڑ لیا۔ جبکہ موقع ملتے ہی ایک ملزم فرار ہو گیا۔ ایس ایس آئی اجے کمار نے بتایا کہ زخمی ایس آئی کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ دو حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ملزم ناگل تھانہ علاقہ کے رنمل پور گاو ¿ں کا رہنے والا دھرم ولد رنویر ہے۔ جبکہ دوسرا ملزم کرلکی گاو ¿ں کا رہائشی نیٹو ولد رمیش ہے۔آج ایس آئی ونود کمار کی شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے تین لوگوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت رپورٹ درج کی۔ گرفتار ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس مفرور ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر