دیوبند: سمیر چودھری۔
علاقہ کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔مدرسہ میں حفظ، تجوید وعربی کے تمام درجات میں داخلے مکمل ہونے کے بعد آج سے تمام درجات میں تعلیمی سلسلہ شروع کردیاگیا۔اس مناسبت سے منعقد ایک دعائیہ نشست میں ادارہ کے ناظم الحاج قاری فیضان سرور مظاہری نے کہاکہ ادارہ میں حفظ ناظرہ کے علاوہ تجوید، فارسی تا مشکوٰة شریف اورپرائمری تا ہائی اسکول تعلیم کا نظام ہے، مدرسہ میں طلبہ کی ہر قسم کی سہولیات کےساتھ اعلیٰ اور معیاری تعلیم کا بہترین نظم ہے۔ انہوں طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقصد آپ کو ہر میدان میں ترقی اور کامیابی سے ہمکنار کرانا ہے، فی الوقت معاشرہ کو ایسے علماءکی ضرورت ہے جو علم دین کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں بھی دسترس رکھتے ہوں اور جدید تقاضوں کے پیشِ نظر خود کو تیار کرنے کی تڑپ رکھتے ہوں۔
نگراں تعلیمات مولانا طیب قاسمی نے تمام طلباءکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے عزائم اور حوصلوں کے ساتھ نئے تعلیمی سال کیلئے پر امید کیا اورکہا کہ ہم اپنا ہدف خود طے کریں، اس سال ہمارا منصوبہ کیا ہوگا گزشتہ سال جن مقاصد میں ہم کامیاب نہیں ہوسکے تھے ان کے لئے کوشش کریں گے۔ اس موقع پر مفتی محمد افضال، مولانا عبد الخالق، مولا محمد برہان، مفتی عبد الواجد، قاری محمد اطہر، مولانا محمد عابد، قاری محمد انعام، قاری احمد حسین وغیرسمیت جملہ اساتذہ و طلبہ موجودرہے۔
0 Comments