ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ان ویزوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جن پر مملکت میں آنے والے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔
وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج ویزا نہ رکھنا قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس صورت میں سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ویزٹ، ٹورسٹ، ورک اور ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے حج نہیں کرسکتے، ویزے کے بغیر حج نہیں ہوتا اور حج کیلئے ضروری ہے کہ مملکت آمد سے قبل ویزے کا حصول ممکن بنایا جائے۔ حج سیزن 2024 کیلئے داخلی عازمین (شہریوں اور غیر ملکیوں) کیلئے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔ سعودی وزارت حج کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ابشر پلیٹ فارم اور وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے پرمٹ جاری کئے جارہے ہیں۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق داخلی عازمین کے لیے مخصوص الیکڑانک پلیٹ فارم یا نسک کے ذریعے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
0 Comments