Latest News

ڈاکٹر عبدالکریم کا شملہ ہائی کورٹ میں بطور مترجم تقرر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
شملہ ہائی کورٹ (ہماچل) میں سلوٹ ضلع چمبہ کے رہنے والے ڈاکٹر عبد الکریم ٹرانسلیٹر (مترجم )کے طور پر منتخب ہوئے، ان کی اس تقرری پر خاندان کے افراد اور عزیز واقارب نے خوشی کا اظہارکیا ہے اور ان کو مبارکباد دی ہے۔

سکریٹری شعبہ دینی تعلیم آل انڈیا ملی کونسل مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے قلبی تاثرات کا اظہار کیا اور کہا کہ موصوف ایک لمبے عرصے سے اپنے مقصدیت کو سامنے رکھتے ہوئے محنت اور جد وجہد میں مصروف رہے ہیں۔ انھوں نے تعلیم کے حصول کے لئے اپنے شب و روز قربان کئے ہیں، یہ اسی کا ثمرہ ہے کہ انکو یہ اعلی عہدہ نصیب ہوا۔یقینا یہ ہم سبھی کے لئے باعث فخر ہے، اور یہ ایک ایسی مثال ہے جو دوسروں کے لئے ہمت افزائی کا سبب بنے گی۔ بے شک موصوف کی تقرری سے انصاف کی فراہمی اور کمزور طبقات کے حقوق بحال ہوں گے۔ میں اہل خانہ بالخصوص ڈاکٹر عبدالکریم کو اپنی جانب، جامعہ رحمت گھگھرولی سہارن پور و ملی کونسل کی جانب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور مزید ترقی کے لئے دعا گوں ہوں۔ ڈاکٹر عبدالکریم(پی ایچ ڈی) مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر ملی کونسل سے تصوف کی لائن سے اصلاحی تعلق رکھتے ہیں اور خلیفہ بھی ہیں ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر