Latest News

دارالعلوم فیض محمدی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، ادارہ کے طلبہ کی ندوۃ العلماء لکھنؤ میں کامیابی پر مبارکباد۔

مہراج گنج: (عبید الرحمٰن
رمضان المبارک وعید الفطر کی تعطیل کلاں کے بعد دارالعلوم فیض محمدی ہتھیاگڈھ میں درجات پرائمری از روضۃ الاطفال تا درجہ پنجم وعربی درجات از ثانویہ ثانیہ تا عالیہ ثانیہ شریعہ سمیت شعبہئ حفظ قرآن کی تعلیم کا آغاز مؤرخہ یکم مئی مطابق٢١/ شوال بروز بدھ مشکوٰۃ شریف کے افتتاحی درس کے ساتھ ہوا۔ گوکہ ابھی جدید داخلے کی کاروائی اور قدیم طلباء کے داخلے کی تجدید جاری ہے۔
اس مبارک تعلیمی سلسلہ کے آغاز کے موقع پر ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے کہا کہ:طلباء عزیز آپ اسلاف کے جانشیں ہیں، اپنے اسلاف کی مجاہدانہ زندگی کا مطالعہ کیجئے، انہیں کے نقش قدم پرچلتے ہوئے خود کو سخت محنت کے لئے تیار کیجئے، لایعنی مشغولیات اور غفلت والی زندگی سے مکمل اجتناب کرتے ہوئے حالات کے لئے اپنے آپ کو تیار کیجئے، نیز تعلیمی سال کے موقع پر طلباء کے سرپرستوں کو بھی بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے، اور اپنے نونہالوں کی مستقبل کی خاطر سنجیدگی سے سوچنا چاہئے ، تاکہ قوم کا ایک ایک بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہوسکے، کیوں کہ ناخواندگی میرے خیال سے قوم کی سب سے بڑی بیماری ہے، اللہ پاک ہمارے مدارس اور تعلیمی مراکز کو آباد بھی فرمائے اور ہماری نسلوں کو علم کے نور سے منور بھی فرمائے۔
اس تعلیمی سلسلہ کے آغاز پر دارالعلوم فیض محمد ی کے ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی ومہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے دارالعلوم فیض محمدی میں زیر تعلیم طلبائے عالیہ ثانیہ کے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں منعقدہ امتحان میں صد فیصد کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے دونوں ذمہ داران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: ادارے میں عالیہ ثانیہ ٰ( جماعت مشکوٰۃ شریف) میں طلباء کی تعداد نصف درجن سے زائد تھی جنہوں نے اعلیٰ تعلیم کی غرض سے ندوۃ العلماء میں پہنچ کر رمضان سے قبل امتحان دیا تھا جس میں سبھی شرکاء نے کامیابی حاصل کرکے ادارہ کا نام روشن کیاہے ان طلبہ کا رزلٹ حال ہی میں نیٹ پر بھی آوٹ ہوچکا ہے مذکورہ طلبہ امسال دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں زیر تعلیم رہیں گے۔خدام ادارہ مفتی احسان الحق قاسمی، مولانا ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی، ڈاکٹر ملک عزیر احمد ندوی، مولانا محمد سعید قاسمی، مولانا ظل الرحمان ندوی، مولانا وجہ القمر قاسمی، مولانا محمد صابر نعمانی، بھائی احمد رشید، مولانا محمد یحی ندوی، مولانا شکرا للہ قاسمی، حافظ ذبیح اللہ، مولوی منصور احمد، ماسٹر محمد عمر خان، وماسٹر جاوید احمد، ماسٹر عصب الدین بھی طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر