سہارنپور/دیوبند; سمیر چودھری۔
۱۹ ویں لوک سبھا انتخابات ختم ہوگئے اور انتظار کی تمام گھڑیاں بھی اس وقت تک مکمل ہوچکی ہونگی جب آپ یہ خبر پڑھ رہے ہوں گے، پورے ملک کیا بلکہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت ہندوستانی جمہوریت کے فیصلہ پر ٹکی ہیں، سبھی دیکھ رہے ہیں کہ کیا تیسری مرتبہ پھر ایگزٹ پول کے مطابق نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنیں گے یا کانگریس و انڈیا گٹھ بندھن کے لئے عوام نے ماحول سازگار بنایا، تاہم دوپہر 12 بجے تک تمام حالات صاف ہوجائے گیں۔ سات مرحلہ کے انتخابات کے بعد آج چار جون کو ملک بھر میں ایک ساتھ ووٹوں کی گنتی ہوگی، جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سہارنپور لوک سبھا سیٹ پر انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلی اور صبح چھ بجے سے روٹ تبدیل کردیاگیاہے۔ سہارنپور ضلع میں کل سات اسمبلی سیٹیں ہیںجن میں پانچ بہٹ، سہارنپور شہر، سہارنپور دیہات، دیوبند اور رامپور منیہاران سہارنپور لوک سبھا کے تحت آتی ہیں جبکہ دو اسمبلی سیٹیں گنگوہ اور نکوڑ کیرانہ لوک سبھا میں آتی ہیں۔ سہارنپور سے کانگریس کے عمران مسعود، بی جے پی کے راگھو لکھن پال شرما کے درمیان سیدھامقابلہ ہے وہیں بی ایس پی سے ماجد علی بھی قسمت آزمائی کررہے ہیں، وہیں کیرانہ میں سابق رکن پارلیمنٹ چودھری منور حسن کی بیٹی اور رکن اسمبلی ناہید حسن کی بہن اقراء حسن اور بی جے پی کے موجودہ ایم پی پردیپ چودھری کے درمیان مقابلہ ہے۔
ضلع انتظامیہ نے سہارنپور میں ووٹوں کی گنتی کےلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جنتا روڈ پرواقع ویئر ہاوس میں ہر اسمبلی سیٹ کے ووٹوں کی گنتی 14- 14 ٹیبل پر ہوگی۔ سب سے بیلٹ پیر کی گنتی ہوگی، اس کے بعد ای وی ایم میں ڈالے گئے ووٹوں کو شمار کیا جائے گا، کاونٹنگ مقام کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں سے نظر رکھی جائے گی۔
سہارنپور لوک سبھا سیٹ کے لئے بارہ لاکھ 27 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا، اس دوران کیرانہ لوک سبھا سیٹ کی نکوڑ اورگنگوہ کے ووٹوںکی گنتی بھی ویئر ہاوس میں ہی ہوگی۔ کل 70 ٹیبل لگائی جائینگی، ایک کے ساتھ ہی ایک رانڈ میں چودہ بوتھوں کی گنتی ہوگی۔ اس سلسلہ میں ضلع انتخابی افسر ڈی ایم ڈاکٹر دنیش چندرا نے ووٹوں کی گنتی کو محفوظ طریقے سے انجام دینے کی تیاریوں کے بارے میں افسران کو اہم معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ سہارنپور شہر اسمبلی سیٹ کے لئے سب سے زیادہ 33 راو ¿نڈ میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور رام پور منیہاران اسمبلی سیٹ کے لئے سب سے کم 24 راو ¿نڈ میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی کی راو ¿نڈ وار معلومات ہر اسمبلی اور لوک سبھا کے لیے حلقہ وار دستیاب کرائی جائیں گی۔ سہارنپور لوک سبھا حلقوں میں بہٹ کے لئے 29 راونڈ، سہارنپور شہر کے لئے33، سہارنپور دیہات کے 28، دیوبند کے 27 اور رام پور منیہاران کے 24 راونڈ میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ کیرانہ لوک سبھا کے تحت آنے والی ضلع نکوڑ اور گنگوہ اسمبلی سیٹیوں کی ووٹوں کی گنتی نکوڑ 28 راونڈ اور گنگوہ اسمبلی سیٹ کی 29 راونڈ میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی کے لیے 15 میزیں لگائی جائیں گی جن میں ایک ٹیبل اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اور 14 ٹیبل ووٹوں کی گنتی کے لیے ہوں گے۔ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے لیے 10 ٹیبل لگائے جائیں گے۔
0 Comments