Latest News

گنگوہ علاقہ میں ندی میں ڈوب کر دو سگے بھائیوں کی موت، خاندان میں مچا کہرام۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
تھانہ نکوڑ علاقہ میں یمنا ندی پار کرکے کھیتوں میں جا رہے دو سکے بھائی گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ آناً فاناً دونوں بھائیوں کو پرائیویٹ ڈاکٹر کے یہاں لے جایاگیا جہاں ڈاکٹر نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ دو حقیقی بھائیوں کی اچانک موت سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے غمگین ماحول میں دونوں بھائیوں کو سپرد خاک کر دیا۔
اطلاع کے مطابق گنگوہ علاقہ کے موضع کنڈہ کلاںکے باشندہ قاری گلفام کا بیٹاعبدالصمد (15) اورعبدالاحد (12) و گلزار کا آٹھ سالہ بیٹا انس یمنا ندی پار کرکے کھیت میں گھاس لینے جارہے تھے۔ جمعہ کی دوپہر چلچلاتی گرمی سے راحت پانے کو تینوں نہانے کے لیے ندی میں چلے گئے،اس دوران چھوٹا بھائی عبدالاحد پانی کے گہرے گڑھے میں ڈوبنے لگا ، اسے بچانے کے لیے عبدالصمد نے چھلانگ لگا دی۔ گڑھا بہت گہرا ہونے کی وجہ سے عبدالصمد اسے بچا نہ سکا اور وہ دونوں ڈوبنے لگے۔ یہ دیکھ کر انس نے شور مچایا لیکن ندی کے آس پاس کوئی نظر نہیں تھا۔اس کے بعد انس گاو ¿ں کی طرف بھاگا اور گاوں والوں کو دونوں بھائیوں کے ڈوبنے کی اطلاع دی۔ گاوں والے بڑی تعداد میں یمنا ندی کی طرف دوڑے۔ ندی میں کافی تلاش کے بعد دونوں کو باہر نکالا گیا۔ دونوں بچوں کو گاوں کے ہی پرائیویٹ ڈاکٹر کو دکھایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔دو بھائیوں کی اچانک موت سے گھر والوں میں کہرام مچ گیا اور گاو ¿ں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ عبدالصمد اور عبدالاحد پانچ بھائی بہن تھے۔ ان میں سے ایک بھائی ان سے بڑا ہے جبکہ دو بہن بھائی ان سے چھوٹے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر