Latest News

نگینہ سے چندر شیکھر آزاد کی شاندار کامیابی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سہارنپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان لیڈرا اور آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد کی نگینہ سے شاندار کامیابی پر یہاں ان کے حامیوں میں خوشی کاماحول ہے۔ چندر شیکھر بغیر کسی حمایت کے نگینہ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑرہے تھے، جہاں نے ایک لاکھ کے قریب فرق سے انہوںنے جیت حاصل کرکے بی جے پی کوشکست دی ہے۔چندر شیکھر آزاد در اصل سہارنپور کے چھٹملپور کے رہنے والے ہیں اور انہوںنے نگینہ لوک سبھا سیٹ سے قسمت آزماتے ہوئے پہلی مرتبہ لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا،جس میں انہوںنے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ان کی کامیابی پر یہاں کارکنان نے خوشی کااظہار کیاہے۔ وہیں سہارنپور سے کانگریس کے عمران مسعود اور کیرانہ سے سماجوادی پارٹی کی اقراءحسن و مظفرنگر سے سماجوادی پارٹی کے ہریندر ملک نے مرکزی وزیر سنجیو بالیان کو شکست دے کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔سہارنپور منڈل کی تینوں سیٹوں سہارنپور،کیرانہ اور مظفرنگر میں انڈیا گٹھہ بندھن کو کامیابی ملی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر