Latest News

اسپیکر اوم برلا کو اپنے رویے میں تبدیلی کرنی چاہیے، آپ ہیڈ ماسٹر نہیں بلکہ سرکار اور اپوزیشن کے درمیان کی ایک اہم کڑی ہیں: محمد اقبال۔

آگرہ: معروف خطیب اور مذہبی رہنماء محمد اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ آج 30 جون کو انٹر نیشنل پارلیمنٹ ڈے منایا جاتا ہے ، ہم بھی اس میں شامل ہیں ، آج اس موقعہ پر میں اپنی پارلیمنٹ کے “ صدر “ جناب اوم برلا سے یہ اپیل کرنا چاہتا ہوں ، کہ آپ سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں پارلیمنٹ کے چلنے میں ، آپ سرکار اور اپوزیشن کے درمیان کی ایک اہم کڑی ہیں ، اس ملک کی عوام آپ کو برابر دیکھ رہی ہے ، ایسا لگ رہا ہے کہ آپ کو ابھی یہ احساس نہیں ہوسکا کہ اس مرتبہ حالات بدل چکے ہیں ، آپ خود کوئی زیادہ ووٹوں سے نہیں جیت سکے ، بس جیت ہوگئی ، لیکن افسوس کہ آپ کو احساس نہیں ہے ، آپ ابھی بھی خود کو “ہیڈ ماسٹر“ ہی سمجھ رہے ہیں جس سے نقصان ملک کا ہی ہورہا ہے ، جس کرسی پر آپ بیٹھے ہیں وہ بی جے پی کی نہیں ہے ، وہ سرکار کی کرسی ہے اور سرکار ایک سو چالیس کڑوڑ لوگوں کی ہے ، آپ کو اپنے رویے میں تبدیلی کرنی ہوگی ، اسکول کے “ ماسٹر “ کا انداز ختم کرکے نہایت نرمی اور خوش اخلاقی سے پارلیمنٹ کو چلانا پڑے گا ، اپنے سے پہلے لوگوں کے ویڈیو دیکھیں کہ کس طرح پارلیمنٹ چلتی تھی ، صرف سرکار کے حساب سے کام نہیں چلے گا ، یہ “ مدر آف ڈیموکریسی “ ہے یہاں “ عوام “ سب سے اوپر ہے ، آج انٹر نیشنل پارلیمنٹ ڈے پر آپ سے ایک سو چالیس کڑوڑ لوگوں کی طرف سے اپیل ہے کہ اپنے “ مزاج “ کو بدلیں ، ملک اور خود آپ کے لئے یہ ہی بہتر ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر