Latest News

جہاں بی جے پی ہاری_وہیں بدلے گئے ادھیکاری، منیش بنسل کو سہارنپور کا ڈی ایم بنایا گیا، سہارنپور پولیس کپتان بنے میر ٹھ کے ایس ایس پی۔

لکھنؤ۔ ٹرانسفر ایکسپریس میں تیزی لاتے ہوئے یوپی حکومت نے آج ایک درجن اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کو بھی تبدیل کر دیا ہے، جس میں منیش بنسل کو سہارنپور کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے، جب کہ اب تک جو سہارنپور کے ڈی ایم تھے ڈاکٹر دنیش چندر سنگھ اُنہیں ہٹا کر ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ وہیں سہارن پور کے ایس ایس پی ڈاکٹر وی پن تاڑا کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے انہیں میرٹ کا پولیس کپتان بنایا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر روہت سنگھ سجوان سہارن پور کے نئے ایس ایس پی ہوں گے۔
 سہارنپور سیٹ سے بی جے پی ہار گئی تھی اور کانگریس کے عمران مسعود ایم پی بن گئے تھے، تب سے سمجھا جا رہا تھا کہ سہارنپور کے ڈی ایم-ایس ایس پی کو تبدیل کیا جائے گا۔ حکومت نے آج سہارنپور کے ڈی ایم اور ایس ایس پی کو ایک ساتھ تبدیل کر دیا ہے۔
اتر پردیش حکومت نے سہارنپور، مرادآباد، سیتا پور سمیت ایک درجن اضلاع کے ڈی ایم کو تبدیل کیا ہے، جس میں منیش بنسل کو سہارنپور کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ میدھا روپم کو کاس گنج کا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔ انوج کمار سنگھ مرادآباد کے ضلع مجسٹریٹ ہوں گے۔ حکومت نے مانویندر سنگھ جو اب تک مرادآباد کے ڈی ایم تھے، کو ہٹا کر ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ ابھیشیک آنند کو سیتا پور کا ڈی ایم بنایا گیا ہے، جب کہ اوریا ڈی ایم نیہا پرکاش کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
 اس کے علاوہ رویش گپتا کو ضلع مجسٹریٹ بستی، ناگیندر سنگھ کو ضلع مجسٹریٹ بندہ، راجندر پیسیا کو ضلع مجسٹریٹ سنبھل، اجے دویدی کو ضلع مجسٹریٹ شراوستی، آشیش پٹیل کو ضلع مجسٹریٹ ہاتھرس، شیوشرن کو ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ اپا کو ضلع مجسٹریٹ چترکوٹ، مانویندر سنگھ کو اسپیشل سکریٹری آیوش ڈپارٹمنٹ، اندرا وامسی کو اسپیشل سکریٹری سٹیمپ اینڈ رجسٹریشن، مدھوسودن بھوکالی کو ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ 2011 بیچ کے آئی اے ایس ابھیشیک سنگھ کی بیوی بندہ ڈی ایم درگا شکتی ناگپال، جو کچھ دن پہلے وی آر ایس لینے کی وجہ سے خبروں میں آئی تھیں، کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
دوسری طرف، رات دیر گئے، درگا شکتی ناگپال کو بندہ سے ہٹا کر لکھیم پور کا ضلع مجسٹریٹ بنا دیا گیا ہے، جب کہ ایس ایس جی این کو چترکوٹ کا ضلع مجسٹریٹ بنا دیا گیا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر