Latest News

فیروز قریشی کے قتل کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے, جمعیۃ علماءہند کے وفد کی ایس پی شاملی سے ملاقات۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیۃ علماء ضلع شاملی کے ایک وفد نے گزشتہ روز مولانا محمد عاقل قاسمی صدر جمعیة علماءمغربی اترپردیش اور جمعیة علماءمغربی اتر پردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین کی قیادت میں ایس پی شاملی ابھیشیک سے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں جلالہ باد میں ہوئے فروز قریشی کے قتل کے ملزموں کی ابھی تک گرفتاری نہ ہو نے پر غم و غصہ اور اعتراض ظاہر کیا ۔جس پر ایس پی شاملی نے وفد کو جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ شواہد جمع کررہے ہیں ،ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی ہوگی۔ اس موقع پر قاری ذاکر حسین نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ فروز کو بھیڑ کے ذریعہ زدو کوب کیا گیااور اسکے بعد اسکا انتقال ہوا ہے ،جس کے بعد ایس پی شاملی نے کہا کہ ابھی ایک رپورٹ آنی باقی ہے اس کی بنیاد پر آگے کارروائی کی جائیگی۔ قاری ذاکر حسین نے کہا کہ اگر ضلع افسران نے قتل معاملہ میں لیپا پوتی کی توجمعیة علماءکورٹ کا رخ کر یگی، ہر حال میں فروز کے قاتلوں کو سزا دلائی جائیگی ۔انہوں نے اس معاملہ کو افسران کے ذریعہ دبانے کا بھی الزام عائد کیا اور کاکہاکہ قاتل کھلے عام گھوم رہے ہیں لیکن پولیس ان کی گرفتاری نہیں کررہی ہے، جس پر ایس پی شاملی نے وفد کو مثبت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

وفد میں مولانا مولانا محمد طاہر صدر جمعیة شاملی، مولانا محمد تحسین جنرل سکریٹری ضلع شاملی،قاری عبد الماجد، مولانا محمد ارشاد وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر